
ڈرائیور کے علےل ہوجانے کے سبب بس بے قابو
چنا سوامی اسٹیڈیم کے قریب سلسلہ وار سڑک حادثہ
بنگلورو۔ 11 اکتوبر(سالار نیوز)شہر کے کبن پارک پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے چنا سوامی اسٹیڈیم کے قریب ہفتہ کے روزایک بی ایم ٹی سی بس ڈرائیور کے علےل ہو جانے کے سبب ایک سلسلہ وار سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں دو کاروں اور دوآٹو رکشاو¿ں کو بھاری نقصان پہنچا ۔بتایا جاتا ہے کہ بس چلاتے وقت ڈرائیور پر مرگی کا حملہ ہوا جس کے سبب بس اس کے قابو سے باہر ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بس نے دوکاروں اور دو آٹو رکشاو¿ں کو ٹکر ماردی اور پھر روڈ ڈیوائےڈر سے ٹکرا کر رک گئی۔ علےل بس ڈرائیور کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا ہے۔