urdu news today live

منگلورمےں ہجومی تشدداورقتل معاملہ کوچھپانے کی کوشش کی پاداش مےں
دےہی تھانہ کے انسپکٹرسمےت تےن پولےس اہلکارمعطل کردیئے گئے
بنگلور۔ےکم مئی (سالارنےوز)منگلورشہرکی مضافات مےں واقع کوڈوپونامی علاقہ مےں بروزاتوار27اپرےل کوہوئے ہجومی تشددوقتل سے متعلق منگلوردےہی پولےس تھانہ کے انسپکٹرشےوکمارکے آرسمےت تےن پولےس والوں کومعطل کردےاگےاہے۔کرکٹ کھےل مےدان آئے ہوئے کےرلا کے اشرف کومجرم عناصرنے ہجومی تشددکانشانہ بناکرقتل کردےاتھا۔عوام کاالزام ہے کہ ےہ معاملہ منظرعام پرآنے کے باوجودمحکمہ پولےس نے اس کوسنجےدگی سے نہےں لےا،اس کے بعد پولےس نے کارروائی کرتے ہوئے 20ملزموں کوگرفتارکرلےاتھا۔ڈےوٹی مےں جھول دکھانے کے الزام مےں دےہی تھانہ کے انسپکٹرشےوکمار، ہےڈکانسٹےبل چندراپی ، اورپولےس کانسٹےبل ےلالنگاکومعطل کردےاگےاہے۔27اپرےل کو کھےل مےدان مےں اےک اجنبی شخص کو ہجومی تشددکانشانہ بناےاگےا،وہاں موجوداےک شخص نے اس بارے مےں پولےس کوبذرےعہ فون اطلاع دی۔منگلوردےہی پولےس تھانہ کے انسپکٹر ،اہلکاروں کوجانکاری ملی تھی ،واردات سے متعلق تمام جانکاری ہونے کے باوجودہجومی تشددکے بارے مےں اعلیٰ افسروں کوباخبرنہےں کےا گےا۔اس لےے ہجومی تشددپہلے ےوڈی آرمعاملہ بنا،پھرہجومی تشددوقتل کے طورپردرج کےاگےا۔جانکاری ہونے کے باوجودلاپروائی برتنے والے انسپکٹرودےگردواہلکاروں کوڈےوٹی سے معطل کےاگےاہے۔جس مسلم کوماراگےاوہ ذہنی مرےض تھا۔اس بارے مےں کوئی کچھ نہےں بول رہاہے۔ ےہاں تک کے مسلم قائدےن اوروزےراعلیٰ سدارامےاووزےرداخلہ پرمےشورخاموش ہےں۔ےہ بھی کہاجارہاہے کہ پولےس نے چالبازی کرتے ہوئے اےف آئی آرمےں پاکستان زندہ بادنعرہ لگائے جانے کی شکاےت بھی درج کروالی ۔مقامی سی پی اےم لےڈرمنےرکاٹی پلی نے کہاتھاکہ اس قتل مےں بی جے پی لے لےڈرملوث ہےں ،مقامی پولےس سے اس معاملہ کی غےرجانبدارتحقےق ممکن نہےں ہے۔لوگوںکاکہناہے کہ وزےراعلیٰ نے ہجومی قتل کے بعدوہی باتےں دہرائی ہےں جوملزموں نے کی تھےں ،ہجومی قتل کی واضح مذمت نہےں کی گئی ۔وزےرداخلہ نے بھی وہی باتےں کی ہےں جو ملزموں نے بتائےں۔حقےقت جاننے کی کوشش نہےں کی گئی ۔عوام کاسوال ہے کہ رےاست مےں بی جے پی حکومت ہے ےاکانگرےس کی ؟ حکومت بدلنے کے باوجودمقامی پولےس اورحکام اب بھی بی جے پی کے حق مےں کام کررہے ہےں۔

11 thoughts on “

  1. cost of generic clomid clomiphene generic how to buy cheap clomiphene tablets buy cheap clomid can i order clomid pills cost of clomid without prescription can i purchase generic clomiphene online

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *