urdu news today live

آئندہ تےن دنوں تک معمولی بارش کی پےش گوئی
بنگلور۔ےکم مئی (سالارنےوز)سخت ترےن گرمی کے بعد بارش نے شہربنگلورمےں کول کول کردےا۔جمعرات کی شام شہر میں ہوئی موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا ہے۔ یکم مئی کی شام کو گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوئی جس سے شہر کے کئی نشیبی علاقوں مےں پانی داخل ہوگےا۔ کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگےا ، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موسلا دھار بارش نے ناگ سندرا، کینگیری، جیانگر، بنشنکری، جے پی نگر ،شےواجی نگراور شہر کے دیگر کئی حصوں میں تباہی مچائی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بعض مقامات پر درختوں کی شاخیں اور درخت سڑکوں اور بجلی کی تاروں پر گر گئے ہیں جس سے ٹرافک جام ہوگئی اورکئی علاقوں مےں بجلی کاٹ دی گئی جس سے عوام کومشکلات کا سامناکرناپڑا ۔ بارش کے باعث کئی سڑکوں پر ٹرافک جام ہوگیا جس سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بی ایم ٹی سی کی بسیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔اسی طرح ڈےوٹی ختم کرکے اپنے اپنے گھروں کوروانہ ہورہے کچھ ملازمین کوکچھ دےرکے لےے ٹھہرناپڑا۔ لیبر ڈے پر کام پر گئے ہوئے مزدوروں کوبارش نے گھر جانے سے روک دیا ۔کچھ دنوں سے شہرکے درجہ حرارت مےں غےرمعمولی اضافہ ہوگےاتھا،سخت ترےن دھوپ اوراس کی تپش وتمازت سے لوگ حےران وپرےشان تھے ۔آج ہوئی بھاری بارش سے ماحول مےں ٹھنڈی کی لہردوڑگئی ،عوام نے راحت کاسانس لےا۔گزشتہ تےن دنوں سے شہرمےں گھنے بادل اورابرآلود ماحول تھا،کہےں کہےں بونداباندی ہورہی تھی۔مگربھارش نہےں ہورہی تھی ،جمعرات کے روزبارش برسی اورشہرکاموسم اچانک ٹھنڈاہوگےا۔رےاستی محکمہ موسمےات نے پےش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 3مئی تک شہرمےں معمولی بارش ہوسکتی ہے۔اس مدت کے دوران شہرمےں زےادہ سے زےادہ سے درجہ حرارت 34سلسئس اورکم ازکم درجہ حرارت 21ڈگری سلسےئس رہنے کاامکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *