urdu news today live

آج بنگلورسٹی ےونےورسٹی کی چوتھی کانوکےشن تقرےبات انو شاہ کو 5، منن جےن اور سنجنا کو3گولڈ مےڈلس اور نقد انعام
رےاستی گورنر ، وزےر برائے اعلیٰ تعلےم کی شرکت، جسٹس بھجن تری کلےدی خطبہ پےش کرےں گے: وائس چانسلرآ رجلاجا
بنگلور10جون(سالار نےوز)بنگلوسٹی ےونےورسٹی کی چوتھی کانوکےشن تقرےب 11جون کو کو شہر کے سنٹرل کالج کےمپس مےں مو جود گنانا جےوتی آڈےٹورئم مےں منعقد ہے۔11جون کی صبح11بجے بجے رےاستی گورنر تھاور چند گہلوت تقرےب کی صدارت کرےں گے، جبکہ رےاستی وزےر برائے اعلیٰ تعلےم ڈاکٹراےم سی سدھاکر مہمان اعزازی ہوں گے،جبکہ پٹنہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس پی بی بھجن تری مہمان خصوصی کے طو پر شرکت کرتے ہو ئے کلےدی خطبہ دےں گے ۔ بنگلورسٹی ےونےورسٹی کے وائس چانسلر پروفےسر کے آرجلاجا نے اخباری کانفرنس کے دوران تفصےلات پےش کر تے ہو ئے بتا ےا کہ اس مرتبہ ےونےورسٹی کی کےمسٹری کی طالبہ انو شا اےس نے سے زےادہ5گولڈ مڈلس اور نقد انعام حاصل کےا ہے ،جبکہ شےشادری پورم آرٹس ،سائنس اےنڈ کامرس کالج کے منن جےن اور وےشوےشورا پورہ کالج و¿ف آرٹس اےنڈ کامرس کی طالبہ سنجنا آر اےس نے بھی3گولڈ مےڈلش اور نقدانعام حاصل کےا ہے ۔ انہوںنے بتاےا کہ بنگلور سٹی ےونےورسٹی سنٹرل کالج کی شعبہ گلوبل لنگوےج کی اےم اے طالبہ فرنچ،مےگنا ےو ، نو نا ہےما واستی ، وےشونی اےن، بی سنگےتا ، لےچومتھن کاکن ، نے فی کس 2گولڈ مےٹل اور نکھےل واشن اےن نے اےک گولڈ مےڈل حاصل کےا ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ کانوکےشن مےں کل64طلبا کو رےنک سرٹی فےکٹ ، گولڈ مےڈلس اور نقد انعامات پےش کئے جائےں گے ،ان کے علاوہ 57طلبا 41گولڈڈ مےڈلس اور نقد انعام حاصل کرےں گے جو ےونےورسٹی کی جانب سے دیئے جائےں جبکہ16گولڈ مےڈلس ڈونرز کے ہوں گے۔ وائس چانسلر نے بتاےا کہ 41پوسٹ گرےجوےٹ طلبا نے گوڈل مےڈل اورنقد انعام حاصل کےا ہے جن مےں 5گولڈ مےڈل اورنقد انعام انڈر گرےجوےٹ طلبا کو دئے جائےں گے ۔ انہوںنے بتاےا کہ اس مرتبہ مےتھس کے6، کےمسٹری کے اےک اور اےجوکےشن کے2طلبا نے پی اےچ ڈی ڈگری حاصل کرےں گے ،جبکہ پوسٹ گرےجوےٹ کے7.285،انڈر گرےجوےٹ کے32,486،پوسٹ گرےجوےٹ کے48طلبا مےں ڈگرےاں تقسےم کی جائےں گی۔وائس چانسلر نے بتاےا کہ ےونورسٹی کو مکمل طور پر ڈیجیٹیلائزڈکر دےا گےااور امتحانات مکمل ہو نے کے بعد اےک ہفتہ کے اندر نتائج ظاہر کر دیئے جائےں گے،جس سے پوسٹ گرےجوےٹ داخلوں مےں آسانی ہو گی۔اس موقع پر ےونےورسٹی کے رجسٹرار(انتظامےہ)، رجسٹرار(اےلےوےشن) اور فائنانس افسر حاضر تھے۔
(فوٹو کےپشن)
بنگلور سٹی ےونورسٹی کے وائس چانسلر پروفےسر کے آر جلاجا (درمےان مےں) اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے۔۔۔۔تصوےر کاشف مسعود)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *