urdu news today live

اوسی کو لازمی قراردےنے کا نتےجہ2لاکھ عمارتوں کو بجلی کنکشن نہےں مل پاےا
حکومت قوانین میں ترمیم پر غور کر رہی ہے: وزیرتوانائی
بنگلورو10جون (سالار نےوز) وزےر توانائی کے جے جارج نے کہا کہ بجلی کے کنکشن کےلئے لازمی قبضہ سرٹیفکیٹ (او سی ) کی وجہ سے تقریباً 2 لاکھ مکانات اور عمارتوں کو بجلی کے کنکشن میں مسائل کا سامنا ہے۔ انہوںنے بتاےا کہ اس بات کو مدنظر رکھ کر ا س قواعد میں ترمیم کرنے اور غریبوں کو بجلی کے کنکشن فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔انہوںنے بتاےا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ او سی کے بغیر عمارتوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی نہ کی جائے اس کے مطابق کے ای آر سی کے حکم کے مطابق ایسکامز نے بجلی کے کنکشن کےلئے او سی کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس سے یہ احساس ہوا ہے کہ غریبوں کے گھروں، عمارتوں اور صنعتوں کو بغیر او سی کے بجلی کا کنکشن نہیں مل رہا ہے۔ وزےر توانائی نے بتاےا کہ ان کے اندازوں کے مطابق 2 لاکھ عمارتیں کو بجلی کا کنکشن نہےں مل پاےا ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ وزےر اعلیٰ اور نائب وزےر اعلیٰ نے حکومت کے چیف سکریٹری کو اس مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کے جے جارج نے کہا کہ اگر وہ قواعد میں ترمیم کی تجویز پیش کرتے ہیں تو اس پر اگلی کابینہ میں بحث کی جائے گی۔
دواو¿ں کے پودوں کی کاشت قبائلی برادری کی روزی روٹی کی سرگرمی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *