
گلوبل ٹےک پارٹنر کےلئے رےاست عالمی اشتراک مےٹ کی مےزبانی کرے گا
18تا20نومبر منعقد ’بنگلور ٹےک سمٹ مےں 60ممالک حصہ لےں گے : اےکروپ کور
بنگلورو21جولائی(سالار نےوز) محکمہ الےکٹرانک ، آئی ٹی، بی ٹی،کے زےر اہتمام گلوبل انوویشن الائنس (جی آئی اے )کے اشتراک سے شہر کے انٹرنےشنل اےگزبےشن سنٹر(بی آئی ای سی) مےں 18تا20نومبر” بنگلور ٹےک سمٹ 2025“کا انعقاد کےا جارہا ہے ۔ اس سلسلے مےں منعقد اخباری کانفرنس سے بات کر تے ہوئے محکمہ الےکٹرانک ، آئی ٹی، بی ٹی اور سائنس اےنڈ ٹکنالوجی ڈاکٹر اےکروپ کور نے بتاےا کہ جی آئی اے انوونےن لاائنس کے تحت رےاستی حکومت کی جانب سے منعقد کئے جاے وےلے سہ روزہ سمٹ کے کامےاب انعقاد کےلئے درکار تمام کارروائےاں جاری ہےں ۔انہوں نے بتاےا کہ اس سمٹ مےں مہارت اور ابھر تی ہوئی ٹےکنالوجی کے شعبوں مےں اےشےاءکے سر کردہ پلےٹ فارمز مےں اےک ہو گا۔ انہوںنے بتاےا کہ اس سال پہلی مرتبہ بی ٹی اےس کے28اےڈےشن کی مےزبانی کر رہے ہےں ۔ کور نے بتاےا کہ سمٹ مےں ملک اور بےرونی ممالک کے صنعت کار شرکت کر تے ہوئے اسٹارٹ اپس ، اور رےسرچ ،ٹےکنالوجی اور پالےسی مےں تعاون پر زور دےا جائے گا۔ انہوں نے بتاےا کہ اس سہ روزہ سمٹ مےں اےک لاکھ سے زےادہ افراد کی شرکت متوقع ہے جس مےں 20ہزار اسٹارپ اپس کے بانی ، اےک ہزار سرماےہ ، 15ہزار مندوبےن ،600اسپےکرز اور1,200نمالش کنندگان شامل ہےں ۔انہوںنے بتاےا کہ سمٹ کے دوران اےک سو سے زےادہ سےشنز ،5ہزار کےورٹےڈ اجلاس ہوں گے ۔ انہوںنے بتاےا کہ 60سے زےادہ ممالک کے مندوبےن کے علاوہ 36رےاستوں اور مرکزکے زےر عمل علاقوں کے مندوبےن شرکت کی توقع ہے۔ کور نے بتاےا کہ ”فےوچوائز “ کے عوان پر بی ٹی اےس کے آئی ٹی اور ڈےپ ٹےک ، الےکٹرو سےمکان ، ڈجےٹل ہےلتھ اور بائےو ٹےک ،اسٹارٹ اےپس اےکو سسٹم ، عالمی تعاون اور انڈےا ، ےو اےس اے ٹےک کانکلےو کے ساتھ ساتھ اے آئی ےونےورس ، ڈیفنس اینڈ اسپیس ٹیک اور مائی پلانیٹ مائی فیوچر پر تبادلہ خےال ہوں گے۔ کور نے بتاےا کہ سمٹ مےں پائیداری اور موسمیاتی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کےا جائے گا ،2ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپ بانی اپنے مصنوعات کی نمائش کرےں گے ۔انہوںنے بتاےا کہ سہ روزہ سمٹ کے موقع پر اسٹارٹ اپ اےوارڈز پےش کئے جائےں گے،اس کے علاوہ خصوصی پروگرام کے تحت دےہی آئی ٹی کوز ، بائےو کوز، بائےو پوسٹس ،آئی ٹی،بائےو اےنڈ اےگزابےٹرز اےوارڈ ز اور گلوبال لےڈرز رےسپشنز منعقد کئے جائےں گے ۔