urdu news today live
Headlines

جموں و کشمیر: اننت ناگ میں دردناک حادثہ، کھائی میں گری کار، ایک ہی کنبہ کے 5 بچوں سمیت 8 کی موت  

جموں و کشمیر: اننت ناگ میں دردناک حادثہ، کھائی میں گری کار، ایک ہی کنبہ کے 5 بچوں سمیت 8 کی موت  

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قریب سمتھان ۔ کوکر ناگ روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے دو خواتین اور پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔

ننت ناگ : جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قریب سمتھان ۔ کوکر ناگ روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے دو خواتین اور پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ گاڑی مڈوا کشتواڑ جا رہی تھی کہ ڈرائیور نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا۔

مرنے والوں کے نام:

کشتواڑ کے رہنے والے امتیاز راتھر ، عمر 45 سال، والد کا نام غلام رسول راتھر۔

افروزہ بیگم، ساکن کشتواڑ، عمر 40، شوہر کا نام- امتیاز احمد راتھر۔

ریشما، عمر 40 سال، شوہر کا نام- ماجد احمد

اریبہ امتیاز، عمر 12 سال، والد کا نام- امتیاز احمد

انیہ جان، عمر 10 سال، والد کا نام- امتیاز احمد

ابان امتیاز، عمر 6 سال، والد کا نام- امتیاز احمد

مصیب ماجد، عمر 16 سال، والد کا نام- ماجد احمد

مشیل ماجد، عمر 8 سال، والد کا نام ماجد احمد

یہ واقعہ یونین ٹیریٹری کے راجوری اور ریاسی اضلاع میں بالترتیب دو الگ الگ سڑک حادثات میں چھ افراد کی موت کے چند دن بعد پیش آیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، 21 جولائی کو ٹھنڈی کاسی سے آٹھ افراد کو لے کر جا رہی ایک ٹیکسی راجوری کے چلان گاؤں کے قریب پہاڑی سڑک سے گر گئی تھی۔

اس سے پہلے 13 جولائی کو جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں ایک بس سڑک سے پھسل کر 200 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد کی موت اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔ ڈوڈا کے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ نے اے این آئی کو بتایا کہ حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ 4 شدید زخمی اور 5 کو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ہم نے کل 9 لوگوں کو جی ایم سی (گورنمنٹ میڈیکل کالج) ڈوڈا ریفر کردیا ہے۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

2 thoughts on “جموں و کشمیر: اننت ناگ میں دردناک حادثہ، کھائی میں گری کار، ایک ہی کنبہ کے 5 بچوں سمیت 8 کی موت  

  1. [u][b] Добрый день![/b][/u]
    Узнайте, как приобрести диплом о высшем образовании без рисков
    [url=http://skillsofblocks.com/купить-диплом-о-высшем-образовании-ре//]skillsofblocks.com/купить-диплом-о-высшем-образовании-ре/[/url]
    Рады оказать помощь!.

  2. Сколько стоит диплом высшего и среднего образования и как его получить?
    [url=http://socialhustle.co.uk/read-blog/2373/]socialhustle.co.uk/read-blog/2373[/url]
    [url=http://rf-lowrate.ru/index.php?/gallery/image/483-за-счет-чего-интернет-магазины-с-дипломами-так-популярны//]rf-lowrate.ru/index.php?/gallery/image/483-за-счет-чего-интернет-магазины-с-дипломами-так-популярны/[/url]
    [url=http://amengram.com/blogs/366/Купить-диплом-Легко-и-Быстро/]amengram.com/blogs/366/Купить-диплом-Легко-и-Быстро[/url]
    [url=http://biznas.com/Biz-postsm334431_Default.aspx#post334431/]biznas.com/Biz-postsm334431_Default.aspx#post334431[/url]
    [url=http://russianecuador.com/forum/member.php?u=13207/]russianecuador.com/forum/member.php?u=13207[/url]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *