
موسلادھاربارش سے رےاست کے 14آبی ذخائرلبرےز
بنگلور۔30مئی (سالارنےوز)کرناٹک میں گزشتہ ایک ہفتہ سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے ریاست کے 14 آبی ذخائر میں پانی کے اندرونی بہاﺅ میں اضافہ ہوا ہے، جہاں ایک ہی ہفتہ کے دوران 54 ٹی ایم سی پانی داخل ہوگےاہے۔ آبی ذخائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی سطح میں 50 ٹی ایم سی کا اضافہ ہوا ہے۔ کرناٹک میں 23 مئی سے ہواکے کم دباﺅ اور مانسون کی آمد کی وجہ سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ اس طرح، کاویری، کرشنا، تنگابھدرا، کبنی، اور ہیماوتی ندیوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے کے آر ایس، المٹی، کبنی اور نارائن پور سمیت ریاستی ذخائر میں پانی کی بڑی مقدار بہہ رہی ہے۔ کسان خوش ہیں کہ بارش اچھی ہوئی ہے اور مانسون کے ابتدائی دنوں میں پانی آبی ذخائر میں بہتادےکھ کسانوں نے بوائی کی تےاری شروع کردی ہے۔ ایک ہی ہفتہ میں 54 ٹی ایم سی پانی آبی ذخائر میں داخل ہوا۔ 23 مئی سے 29 مئی کے درمیان کرناٹک کے 14 آبی ذخائر میں کل 54 ٹی ایم سی پانی داخل ہوا۔ اس میں سے چار سے پانچ ٹی ایم سی پانی دےگرمختلف مقاصد کے لیے باہرچھوڑا گیا ہے۔ باقی 50 ٹی ایم سی آبی ذخائر میں محفوظ ہے۔