
راشن کارڈ ہولڈرز کوای۔ کے وائی سی جمع کرنے30جون تک کی مہلت
نا اہل افراد تقسیم کئے جانے والے اناج کو روکنے کا حکم
بنگلورو10جون (سالار نےوز)حکومت نے 30 جون تک ریاست کے تمام راشن کارڈ ہولڈروں کی صدفےصدآدھار سیڈنگ اور ای۔کے وائی سی مکمل کرنے اور راشن کے نا اہل افراد کی شناخت کرنے او ر انہےں تقسیم کئے جانے والے اناج کو روکنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلہ میں، خوراک، شہری سپلائی اور صارفین کے امور محکمہ کے سکریٹری منوج جین نے محکمہ کے تمام ضلع جوائنٹ،ڈپٹی ڈائرکٹرز کو لکھے گئے ایک خط میں ایک نوٹس جاری کیا ہے۔مرکزی حکومت نے 30 مئی کو جاری کردہ اپنے حکم نامے میں ہدایت دی ہے کہ راشن کارڈ ہولڈروں کو آدھار سیڈنگ اور ای-کے وائی سی کو کے صدفےصد 30 جون تک مکمل کر لینا چاہئے۔ اس تناظر میں کارروائی کی گئی ہے۔ اگر راشن سے فائدہ اٹھانے والے اپنے بائیو میٹرکس دیتے وقت انگلی پر لکیریں اصل میں پرنٹ نہیں ہوتی ہیںتو ایسے راشن استفادہ کنندگان کے نام درج کئے جائیں اور ان میں سے 2فےصد کو جسمانی طور پر چیک کیا جائے اور ان کو مستثنیٰ کیا جائے۔حکم نامہ مےں یہ کہا گیا ہے کہ اگر مستفید ہونے والے
غلط معلومات فراہم کرتے ہیں اور ای۔کے وائی سی کرتے ہیں تو متعلقہ اضلاع کے جوائنٹ اورڈپٹی ڈائرکٹر ذمہ دار ہوں گے۔اس کے علاوہ نا اہل راشن استفادہ کنندگان کی قواعد کے مطابق نشاندہی کی جائے اور سات دن کے اندر محکمہ کے کمشنر کو معلومات فراہم کی جائیں۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ جن مستحقین کو نا اہل قرار دیا گیا ہے ان میں اناج کی تقسیم روک دی جائے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ریاست کے 7,39,676 استفادہ کنندگان کا ای۔کے وائی سی عمل جو زیر التوا ہے30 جون تک مکمل کر لیا جائے اور کہا گےا ہے کہ اگر مقررہ وقت کے اندر اس پر عمل نہیں کیا گیا تو متعلقہ افسر کو اس کےلئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔