urdu news today live

رےاست کے کئی مقامات پر مانسون کی دوبارہ بارش
شہر میں 10 دنوں تک بارش کا امکان ،محکمہ موسمےات سے آرنج الرٹ کا اعلان
بنگلورو10جون (سالار نےوز) ریاست میں مانسون ایک بار پھر تیز ہو گیا ہے جس سے بارش دوبار شروع ہو چکی ہے ۔محکمہ موسمےات نے اتوار تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور جنوبی اندرونی اضلاع میں بڑے پیمانہ پر بارش کا امکان ہے۔ریاست میں گزشتہ تین چار دنوں سے دوبارہ بارش شروع ہوئی ہے اور بارش میں روز بروز اضافہ ہونے کی امید ہے۔ خلیج بنگال میں میلائی سائیکلون کے اثر اور اندرون ملک ٹریپ کی وجہ سے موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے شام اور رات میں ہوا کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سنٹر کے مطابق کل اڈپی ضلع میں بڑے پیمانہ پر بارش ہوئی ہے۔ دھارواڑ تعلقہ کے نوال گنڈ میں 118.2 ملی میٹر بھاری بارش ہوئی۔ بیدر، داونگیرے، کلبرگی،جنوبی کنڑا اور بنگلور شہری اضلاع میں بارش ہو ئی ہے۔ ٹمکور، منڈیا، رام نگرم، گدگ، بنگلور دیہی، اترا کنڑا، چکبالاپور اور چترادرگہ اضلاع میں بھی بارش ہو ئی ہے ۔ دھارواڑ، بیلگام، شیموگہ، رائچور، ہاویری، وجئے نگر، کولار، وجئے پورہ، کورگ، یادگیر، میسور، باگل کوٹ،بلاری، چکمگلورو، کوپل، چامراج نگر اور ہاسن اضلاع کے چند مقامات پر بارش ہوئی۔موسم کی پیش گوئی کے مطابق ریاست میں مانسون معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ آج سے بارش میں مزید اضافہ ہوگا۔ جنوبی اندرونی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔ شمالی کرناٹک، کلیان کرناٹک، ساحلی اور ملناڈ اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ ریاست کے مشرقی اضلاع میں بارش میں اضافہ ہوگا۔جمعرات سے بارش میں اضافہ متوقع ہے، بعض مقامات پر تیز بارش کے آثار ہیں۔ اگلے اتوار تک ریاست میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔گزشتہ کئی دنوں ہورہی بارش نے پیر کو شہر کے بیشتر علاقوں کو جل تھل کردیا ۔مانسون کے آغاز کے بعد بھی شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ 10 دنوں سے زیادہ عرصہ سے مانسون کی بارش نہیں ہوئی ہے۔ شہر میں اتوار کو چند علاقوں مےں بارش ہو ئی اور وہ پیر کو بھی جاری رہی۔ پیر کی سہ پہر تین بجے کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہوئی جس کے نتیجہ میں آر ٹی نگر کے قریب ایک بڑا درخت کار پر گر گیا۔ جس کی وجہ سے گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن گاڑی کے اندر کسی کے بھی نہ ہونے کی وجہ کوئی جانی نقصان نہےں ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15جون تک شہر میں بارش کا امکان ہے۔ بنگلورو میں خاص طور پر جمعہ اور ہفتہ کو موسلادھار بارش متوقع ہے اس بات کے پےش نظر محکمہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *