urdu news today live

دھرمستھلا ایس آئی ٹی سے کسی افسر کو نہیں ہٹایاگیا: وزیر داخلہ
بنگلورو۔21 جولائی(سالار نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے دھرمستھلا میں سلسلہ وار قتل اور اجتماعی تدفین کے واقعات کی جانچ کےلئے جو خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکےل دی گئی ہے اس سے کسی افسر کو ہٹایا نہیں گیا ہے۔ ےہ بات پےر کے رو ز ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ےہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ ایس آئی ٹی سے چندافسروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی فیصلہ حکومت کی طرف سے نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی میں جن افسروں کو شامل کیا گیا ہے وہ تمام کے تمام ذمہ دار ہیں ۔ اس کیس میں جانچ کےلئے ان کو پوری آزادی دی گئی ہے ۔ وہ یا حکومت کا کوئی نمائندہ اس ایس آئی ٹی اور افسروں کے کام میں کسی طرح کی مداخلت نہیںکرے گا۔ کسی افسر کی طرف سے بھی اب تک ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی کہ وہ اس ٹیم کا حصہ نہیں رہنا چاہتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *