
تاجروں کو شرکت کرنے کیگزارش کی گئی ہے۔ اخباری کانفرنس مےں کونسل کے دےگر عہدےداران حاضر رہے ۔
انکولہ میں سلیپر بس نہر میں گر گئی – ایک مسافر فوت ، 18 زخمی
انکولہ ،21 جولائی (سالار نیوز) تعلقہ کے اگسور گرام میں نیشنل ہائی وے 66 پر پیر علی الصبح 3 بجے کے قریب پیش آئے ایک خطرناک حادثے میں ایک سلیپر بس نہر میں گر گئی اور اس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوگئی جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی پرائیویٹ بس بیلگام سے منگلورو کی طرف جا رہی تھی۔ اگسور میں جگدیش ڈھابہ کے سامنے بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے واقع نہر میں گر گئی۔ جس وقت حادثہ پیش آیا تب بس کے مسافر گہری نیند میں ڈوبے ہوئے تھے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو انکولہ کے سرکاری اسپتال میں منتقل کرنے کی کارروائی انجام دی۔ بعد میں بس میں پھنسی ایک شخص کی لاش کو بھی باہر نکالا گیا۔مہلوک کی شناخت ہبلی کے رہائشی ونائک شندے (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جن لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں انہیں بہتر علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ انکولہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
[url=http://drova-kolotye-5-kubov-cena-812.ru]drova-kolotye-5-kubov-cena-812.ru[/url] .
read https://aera.ink/