
بنگلور۔19مارچ(سالارنےوز)رےاستی اسمبلی کارروائی کے دوران آج ریاست کے ایک بااثر وزیر کو ہنی ٹریپ کرنے کی کوشش بھی زےربحث لائی گئی۔ امن و امان پر بحث کے دوران یہ معاملہ اٹھانے والے بی جے پی رکن سنیل کمار نے کہا کہ اپوزیشن کو دبانے اورمرعوب کرنے کے لئے ایسا نہ کرےں۔ ہم 224 ایم ایل اے ہیں اور ہم عوام میں وقار کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ کل سے اس حکومت میں ہنی ٹریپ کی خبریں چل رہی ہیں۔ کیا آپ عوامی نظام میں وقار کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ؟ یہ کیا صورتحال ہے کہ کوئی بھی کسی کے بارے مےں براخےال کرتے ہوئے ہنی ٹرےپ کرنے کی کوشش کررہاہے ؟اےسی صورتحال ہے تو پھران کے وقارکاکےاہوگا؟ عوامی زندگی کے بارے میں بہت سی خبریں آتی ہیںجس سے عوامی زندگی سے دورہونے کوجی کرتاہے۔اےسی صورتحال مےں حکومت کی ذمہ داری کچھ نہےں ہے ؟ کیا وہ اپنی پارٹی میں اپنے مخالفین اور حریفوں کو شکست دینے کے لئے کسی بھی سطح پر جا سکتی ہے ؟انہوںنے برہمی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت ہنی ٹریپ فیکٹری رکھتی ہے تو آپ کسی دوسرے کوکےانصےحت کرسکتے ہےں ؟ آپ کس کوسمجھائےں گے ؟ انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کو اس پر کارروائی کرنی چاہئے۔ اس سلسلہ مےں سخت اقدام کرناہوگا،اس کے پ