کمارسوامی کے خلاف سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کا الزام
ڈپٹی کمشنر کی جانچ رپور ٹ عدالت میں جمع کی گئی ہے
بنگلورو۔27 اکتوبر(سالار نیوز)مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی اور دیگر پر رام نگر ضلع کے کیت مارن ہلی میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کے الزامات کے سلسلے میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کی گئی جانچ رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جا چکی ہے۔ ےہ بات پےر کے روز ریاستی حکومت کی طرف سے ہائی کور ٹ کو بتائی گئی۔ کیت مارن ہلی میں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کے الزامات کے بعد رام نگر کے تحصیلدار نے کمارسوامی کو اس ضمن میں دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت جاری کی تھی، جس کو چیلنج کرتے ہوئے کمارسوامی نے ہائی
کور ٹ سے رجوع کیا۔ واحد جج کی بینچ نے اس عرضی پر کمارسوامی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے تحصیلدار کی نوٹس پر روک لگا دی تھی ۔ اس کو چےلنج کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی طر ف سے دائر کی گئی نظر ثانی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ڈی کے سنگھ اور جسٹس کے راجیش رائے پر مشتمل بینچ نے پےر کے روز سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ کمارسوامی پر غیر قانونی طرےقہ سے سرکاری اراضی پر قبضہ کے معاملہ میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کی گئی جانچ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی ہے۔ عرضی کی سماعت کی شروعات میں ہی کمارسوامی کے وکیلوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سینئر وکیل ا±دے ہولا کی صحت خراب ہونے کے سبب عدم دستیابی کے نتیجے میں سماعت کو ملتوی کرنے کی گزارش کی گئی ہے ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے ایڈوکےٹ جنرل ششی کرن شیٹی نے بتایا کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایت کے مطابق اس معاملہ میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کی گئی جانچ رپورٹ عدالت میں جمع کرواد ی گئی ہے۔ اس پر عدالت نے سماعت کو چہارشنبہ تک ملتوی کر دیا۔

