ہاتھرس سانحہ : کوئی اپنی ماں کو تلاش کررہاہے، کوئی اپنی پوتی کوڈھونڈرہاہے، رشتہ داروں کی تلاش جاری
ایک بزرگ خاتون بدھ کی صبح ایٹا پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچی جہاں وہ اپنی پوتی کی تلاش میں تھی۔ وہیں معمر شخص اپنی بہو کو ڈھونڈتا ہوا پہنچا۔ بزرگ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی پوتی کے ساتھ بھولے بابا کے ست سنگ میں گئی تھی، وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے بعد ان کی پوتی لاپتہ ہو گئی ہے۔

