urdu news today live

کیا ڈی کے شیو کمار نے وزیر اعلیٰ بننے کا ارادہ ترک کر دیا؟
بنگلورو۔یکم نومبر (سالار نیوز)ایسے مرحلہ میں جبکہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کی قیادت کو بدلنے کے بارے میں قیاس آرائےاں کافی زوروں پر ہیں ۔نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کی طرف سے کانگریس پارٹی کےلئے قربانی دینے سے متعلق بیان نے ان تمام قیاس آرائیوں کو کمزور کردیا ہے۔ ہفتہ کے روز انہوں نے ریاست میں قیادت کی تبدیلی کے بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قد آور رہنما سونیا گاندھی نے جب وزیر اعظم کے عہدے کو قربان کر دیاوہ اگر وزیر اعلیٰ کا عہدہ قربان کریتے ہیں تو کیا بڑی بات ہے۔ شیو کمار کا ےہ بیان اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کر ناٹک میں نومبر کے دوران کانگریس حکومت میں انقلاب کی جو باتیں کہی جا رہی تھیں وہ بے بنیاد ہیں اوروزیر اعلیٰ سدارامیا اپنے منصب پرپوری طرح سے مضبوطی کے ساتھ بنے ہوئے ہیں ۔ شیو کمارنے کہا کہ 2004کے دوران سونیا گاندھی کو وزیر اعظم کے عہدے کےلئے یو پی اے کی مکمل حمایت حاصل رہی لیکن انہوںنے اس وقت وزیر اعظم کے عہدے کو قربان کر دیا ۔ شیو کمار کا ےہ بیان سیاسی حلقوں میں اس بات کی طرف اشارہ سمجھا جا رہا ہے کہ رواں میعاد کے دوران وزیر اعلیٰ بننے کے خواب کو انہوں نے ترک کر دیا ہے اور ان کی توجہ آنے والے دنوں میں خود کو سیاسی طور پر اور زیادہ مضبوط کرنے کی طرف ہو گی تاکہ اگلے انتخابات میں ایک بارپھر کانگریس کو ریاست میں اقتدار پر لایا جائے اور اس مرحلہ میں وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی مانگ اعلیٰ کمان سے کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *