urdu news today live

ایم ای ایس رہنما کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑا
خاطی پولیس سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی ضرور ہو گی:پرمیشور
بنگلورو۔یکم نومبر (سالار نیوز)بیلگاوی میں کرناٹک راجیوتسوا تقریب کے خلاف مرہٹی تنظیم مہاراشٹرا ایکی کرن سمیتی (ایم ای ایس ) کی تحریک کے دوران ایم ای ایس کے ایک لےڈر کے ساتھ سیلفی لےنے والے پولیس انسپکٹر کو کارروائی کا سامنا کرپڑسکتا ہے۔جیسے ہی ایم ای ایس رہنما کے ساتھ سیلفی لےتے ہوئے اس سب انسپکٹر کی تصویر وائرل ہوئی کنڑا نواز حلقو ںمیں اس پر شدید غم وغصہ کا اظہار ہونے لگا ۔ اس بارے میں جب ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کو متوجہ کروایا گیا اوران سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایم ای ایس کے رہنماو¿ں کے ساتھ سیلفی لےنے والے اس سب انسپکٹر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنڑا اور کرناٹک کے مفادات کے خلاف کام کرنے والی کسی بھی تنظیم کے ساتھ کوئی سرکاری افسر اگر غیر ضروری ربط رکھتا ہو تو اس کو اپنی اس حرکت کےلئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ ےہ جاتنے ہوئے کہ ایم ای ایس کی طرف سے کرناٹک اور کنڑا کے خلاف کام کیا جاتا ہے پولیس سب انسپکٹر کی طرف سے اس کے رہنماو¿ں کے ساتھ سیلفی لےنے کی حرکت ایک شرارت ہے اور اس کےلئے ان کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی۔

2 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *