فساد زدہ مدور ٹاو¿ن میں حالات معمول پرلوٹ آئے
بنگلورو۔11ستمبر(سالار نیوز)دو دن قبل گنیش جلوس کے دوران پتھرا و¿ اور پولیس لاٹھی چارج کے بعد منڈیا ضلع کے مدو ر ٹاو¿ن میں جو کشیدگی پھےل گئی تھی وہ اب ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ جمعرات کے روز اس ٹاو¿ن میں حالات معمول پر لوٹ آئے۔لوگوں نے اپنا اپنا کاروبار شروع کردیا اور اضطراب آمیز سکون بحال ہو گیا۔ احتیاطی طور پرٹاو¿ن میں پولیس کا بندوبست برقرار رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جا سکے۔ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ملےکارجنا بالدنڈی نے بتایا کہ مدور ٹاو¿ن میں اب حالات مکمل طور پر زیر قابو میں ۔ علاقے میں امن بحال ہونے کے بعد لوگوں نے جسب معمول اپنے روزمرہ کے کام کاج شرو ع کر دئےے ہیں ۔ تاہم چند دنوں تک احتیاطی طور پر پولیس بندوبست برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مدور میں جو واقعات ہوئے ان سے متعلق اب تک سات الگ الگ کیس درج کئے گئے ہیں اور 22لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتھراو¿ سے جڑے معاملات میں جو ملزم فرار ہیں ان کی تلاش جاری ہے۔چہارشنبہ کے روز مدورمیں بی جے پی رکن کونسل سی ٹی روی کی طرف سے اشتعال انگیز تقریر کے بارے میں ایک سوال پر ایس پی نے بتایا کہ اس تقریر کے بعد سی ٹی روی کے خلاف بھی ایک کیس درج کیا گیا ہے۔روی کے خلاف مختلف قوموں میں نفرت کو ہوا دینے کے الزام میں پولیس سب انسپکٹر منجوناتھ کی شکایت پر کیس درج کیا گیا ہے۔

