urdu news today live

سندگی میں زلزلے کے جھٹکے
وجے پورہ، 19 ستمبر (یو این آئی ) کرناٹک کے سندگی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندگی شہر اور آس پاس کے علاقوں میں کل دوپہر تین بجے ، رات 10 بج کر 11 منٹ پر، رات دس بج کر 25 منٹ اور رات 10 بج کر 47منٹ پر اور آج دوپہر 1:21 بجے زلزلے کے کل پانچ جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کی شدت کی سرکاری تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے ، تاہم حکام نے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اس طرح کے جھٹکے کوئی نئی بات نہیں ہیں۔

2 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *