urdu news today live

شہر میں کبوتروں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ تشویشناک
پھےپڑوں کے امراض میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے: سریش کمار
بنگلورو۔3 نومبر (سالار نیوز)شہر میں دن بدن کبوتروں کی تعداد میں اضافہ پر سابق وزیر اور بی جے پی رکن اسمبلی سریش کمار نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کبوتروں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ سے پھےپڑوں سے جڑے امراض میں اضافہ کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ پےر کے روز اس سلسلہ میں انہوں نے گریٹر بنگلورو اتھارٹی کو روانہ کئے گئے مکتوب میں ےہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف پارکوں اور کھلے میدانوں میں کبوتروں کو دانا ڈالا جاتا ہے۔ ان لوگوں کی فراخدلی قابل تعریف ہے۔ لےکن جس حساب سے کبوتروں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے اس سے پھےپڑوں سے جڑے امراض میں اضافہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطرہ سے جڑی بے شمار میڈیکل رپورٹیں منظر عام پر آ چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کبوتروں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے روزانہ صبح اور شام میں شہر کے مختلف پارکوں میں واکنگ کےلئے جانے والوں میں صحت سے جڑے مسائل کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ خاص طور پر سانس لےنے میں دشواری کی شکایت کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں بہت سارے لوگوں نے ان سے گزارش کی ہے کہ حکام کے علم میں ےہ بات لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت پر کبوتروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے کوئی مضر اثر نہ پڑے اس کو یقینی بنانے کےلئے گریٹر بنگلورو کے حکام مناسب کارروائی کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *