کنڑافلم ڈائرکٹرنارائن کے خلاف جہےزہراسانی کی شکاےت
بنگلور۔11ستمبر(سالارنےوز)سینئر کنڑ افلم ڈائرکٹر ایس نارائن کے خلاف پولیس اسٹیشن میں جہےزہراسانی کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ان کی بہونے اپنی ساس اور سسر پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے، جس کی بنیاد پر بنگلورو کے گنان بھارتی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔شکاےت مےں نارائن کے بیٹے پون کی بےوی پوترانے کہا ہے کہ ”میں نے 2021 میں ایس نارائن اور بھاگیہ لکشمی کے بیٹے پون سے شادی کی۔ 2022 میںپون اور میں نے ایک نئی زندگی شروع کی۔ ہمےں ایک بیٹا بھی ہے۔ چونکہ پون گریجویٹ نہیں تھا،اس لےے میں نے کام کیا اور کنبہ کی دیکھ بھال کی۔ میں نے اپنے بچے کے پیدا ہونے کے بعد سے اس کے اخراجات اٹھائے ہیں۔ بچہ 3 ماہ کا ہونے کے بعد ہمارے سسر (ایس نارائن) نے ہمیں اپنے گھر بلایا، تو ہم ان کے کہنے کے مطابق اپنی ساس کے گھر واپس چلے گئے۔ سسرال واپس آنے کے بعد ایس نارائن اور میرے شوہر پون نے کلاسامراٹ ٹیم اکیڈمی کے نام سے ایک فلم انسٹی ٹیوٹ شروع کیا۔ میرے شوہر پون نے مجھ سے اس کے لیے درکار سرماےہ کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ میں نے رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ماں کے زیورات گروی رکھے تھے۔ لےکن انسٹی ٹیوٹ دیوالیہ ہو گیا۔ بعد میں وہاں ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے میں نے خود 10لاکھ روپے کا قرض لےا تھا۔اس قرض کی قسطےں(ای اےم آئی)مےں ہی اداکررہی تھی۔اس کے علاوہ پون نے میری ماں سے 75ہزار روپے قرض لےاہے۔اتناسب کچھ کرنے کے بعدمجھ سے مزےدرقم کامطالبہ کےاجارہاہے۔

