urdu news today live

شہرمےں تحفظ ختم نبوت کی کامےاب کوشش،فتنہ شکےلےت پرکاری ضرب
باطل عقائدپھےلانے والے دوشکےلی کارندے پکڑے گئے
بنگلور۔17ستمبر(سالارنےوز)بنگلور کے علاقے سربنڈہ پالیہ میں شکیل بن حنیف کو ”عیسیٰ و مہدی“ ماننے والے دو مبلغین ابو لیث انصاری اور شیان عباسی کو 15 ستمبر 2025 کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ دونوں افراد اپنے امیر عبد المعید (جو تاحال مفرور ہے) کے اشارے پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔مسجد نورانی، الیاس نگر میں مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعیت علمائے کرناٹک، کرناٹکا علمائے فاو¿نڈیشن، اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر ان مبلغین کو سمجھانے کی کوشش کی، مگر ناکامی پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔تمام دینی اداروں کی جانب سے امت کو پیغام دیا گیا ہے کہ فتنہ شکیلیت جیسے باطل عقائد کے خلاف متحد ہوکر قانونی و دینی سطح پر اقدامات کریں تاکہ امت مسلمہ کے ایمان کا تحفظ ممکن ہو۔معلومات کے مطابق ابو لیث انصاری عرف عبد اللہ انصاری (ساکن ویراٹھ نگر) اور شیان عباسی (ساکن کولی فارم) شکیل کے باطل نظریات کی تبلیغ میں سرگرم تھے۔ یہ دونوںسربنڈہ پالیہ میں مقیم دو نوجوانوں، آصف (ٹیلر ) اور فضل (ڈیلیوری بوائے) کو نرم لہجے، شرعی لباس، لذیذ کھانوں کی دعوت دےکر غلط تشریح کے ذریعے شکیلیت کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان دونوں کو بلا کر قرآن و حدیث کی روشنی میں سمجھانے اور شکیلیت سے توبہ کی دعوت دی گئی، لیکن وہ اپنے باطل عقائد سے رجوع کرنے پر آمادہ نہ ہوئے۔ علماءو ذمہ داران نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ایسے فتنہ پرور عناصر کو قانون کے حوالے کیا جانا چاہیے۔اسی فیصلے کے تحت 15 ستمبر کو شام کے وقت دونوں کو پولیس کے حوالے کر کے ان پر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ان کا امیر عبد المعید اس وقت فرار ہے، اور کمار سوامی لے آو¿ٹ پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔
کرناٹک میں 22ستمبر تا 7اکتوبر2025
پوری آبادی کا سماجی،معاشی اور تعلیمی سروے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *