آبادی کے تناسب سے رےزروےشن سمےت تمام سہولتےں فراہم ہوں گی
مسلمان سروے مےں دلچسپی دکھائےں ،سٹی جامع مسجد مےں تہنےتی تقرےب سے رےاستی وزےر ضمےر احمد خان کا خطاب
بنگلورو۔19ستمبر(قادری ۔سےنئر رپورٹر ) آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد و مسلم چارٹیبل فنڈ ٹرسٹ کی جانب سے سٹی جامع مسجد مےں رےاستی وزیر اقلےتی امور ، اوقاف وہاﺅزنگ بی زےڈ ضمےر احمد خان کےلئے تہنےتی تقرےب منعقد کی گئی تھی ۔ تہنےت قبول کرنے کے بعد رےاستی وزےر ضمےر احمد نے ملت اسلامےہ کو آواز دی کہ وہ 22ستمبر سے شروع ہو نے والے سماجی ،معاشی اور تعلےمی سروے مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےں اور سروے کےلئے مکانوں تک پہنچنے والے افسروں کو مکمل تفصےلات پےش کرےں ۔ انہوںنے کہا کہ تفصےلات فراہم کرنے کے معاملہ مےں غفلت اور لاپرواہی آئندہ مسلمانوں کےلئے حکومت سے جاری ہونے والی سہولےات حاصل کرنے مےں پرےشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ ضمےر احمد نے کہا کہ حکومت آبادی کے تناسب سے رےزروےشن سمےت اقلےتی بجٹ مختص کر تی ہے اگر ہم سروے مےں مکمل تفصےلات پےش کرےں تو آئندہ نہ صرف اقلےتی بجٹ مےں اضافہ بلکہ حکومت سے جاری دےگر اسکےموں اور رےزروےشن کی فےصد مےں بھی اضافہ کرسکتے ہےں جس سے ملت کے نوجوانوں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ انہوںنے بتاےا کہ سروے کے دوران تقرےباً60سوالات پو چھے جائےں گے جس کا تسلی کے ساتھ جواب دےں اس سلسلے مےں گھبرانے کی ضرورت نہےں ۔انہوںنے کہا کہ ملت مےں سروے کے سلسلے مےں بےداری پےدا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی رہنمائی کےلئے محکمہ اقلےتی بہبود ،اقلےتی کمےشن اور اوقافی دفتر مےں بہت جلد ہےلپ ڈسک شروع کی جائے گی اور مذکورہ دفاتر مےں عملہ عوام کےلئے بھر پور تعاون کرے گا،اس کے علاوہ عوام کی سہولت کےلئے ہےلپ لائن نمبر بھی دےا جائے گا۔ ضمےر احمد نے رضاکارانہ تنظےموں اور محلوں کے کمےٹےوں اور نوجوانوں سے گزارش کی کہ وہ سروے کےلئے ہر ممکنہ تعاون کرےں ۔انہوںنے بتاےا کہ 2015کے دوران جو سروے ہوا تھا اس مےں مسلمانوں نے کوئی دلچسپی نہےں دکھائی تھی ،لےکن اس مرتبہ اس سروے مےں دلچسپی دکھاتے ہوئے زےادہ سے زےادہ تعداد مےں ناموں کا انداج کرائےں ۔انہوںنے بتاےا کہ ہر اےک اسمبلی حلقے مےں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے اور 1.26کروڑ مکانات مسلمانوں کے ہےں ، اگر تمام مسلمان سروے مےں حصہ لےں تو رےاست مےں مسلمانوں کی آبادی کافی زےادہ ہو سکتی ہے۔ ضمےر احمد نے بتاےا کہ اےک ہفتہ تک جاری رہنے والے مذکورہ سروے کےلئے جملہ1.80لاکھ اساتذہ کی خدمت حاصل کی گئی ہےں اور ہر اےک ٹےچرکےلئے150مکانوں کے سروے کی ذمہ داری دی گئی ہے جو گھر گھر پہنچ کر تفصےلات اکٹھا کرےں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ےہ موقع ہاتھ سے نکل گےا تو آئندہ پندرہ برسوں تک مسلمانوں کو افسوس کے سوا کو ئی چارہ نہےں رہے گا ۔ وزےر برائے اوقاف، اقلےتی بہبود وہاﺅزنگ نے وقف بورڈکی جانب سے سٹی جامع مسجد کی تجدےد کاری کےلئے تقرےباً2کروڑ روپئے جاری کئے تھے جس کا استعمال کر تے ہوئے جامع مسجد و مسلم چارٹیبل فنڈ ٹرسٹ نے مسجد کو عالےشان بناےا ہے ۔اس موقع پر ضمےر احمد خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جامع مسجد کی خدمت کےلئے انہےں جو موقع فراہم کےا ہے اس کےلئے وہ شکر گزار ہےں ۔انہوںنے کہا کہ مسجد کی بڑی اہمےت اور عظمت ہے اور ےہ مقام وہ ہے جہاں اللہ پاک کی بندگی اس کے ذکر اور قرآن پاک کی تلاوت ہوتی ہے، جس جگہ اللہ تعالی کو یاد کیا جائے بندگی کے سجدے ادا کئے جائیں اور اللہ تعالی کو پکارا جائے، اس جگہ سے بڑھ کر اور کون سی جگہ ہوسکتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ٹرسٹ کو ےقےن دلاےا کہ وہ مسجد کی مزےد جدےد کاری کےلئے مزےد فنڈ جاری کرےں گے۔ اس سے قبل مولانا مقصود عمران نے ضمےر احمد کا خےر مقدم کےا اور ان کی خدمات کو سراہا تے ہوئے کہا کہ مسجد کی عظمت وتقدس اس کا عبادت گاہ ہونے اور مسلمانوںکےلئے مرکزیت کی حیثیت سے ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس کی رنگائی جو کہ تزئین و آرائش کا حصہ ہے جو مسجد کی خوبصورتی اور تزئین کو بڑھاتی ہے، یہ مسلمانوں کو عبادت کے لیے پرکشش ماحول فراہم کرتی ہے۔اس موقع پر ٹرسٹ کے سکرےٹری سےد نوراالامےن انور نے ہدےہ تشکر پےش کر تے ہوئے مسجد کےلئے تعاون کرنے پر رےاستی وزےر ضمےر احمد خان کا شکرےہ ادا کےا ۔ تقرےب مےں جامع مسجد و مسلم چارٹیبل فنڈ ٹرسٹ کے صدر یونس محمد ، خازن عطا سید مر تضیٰ حسین غفران، ٹرسٹیان منیر احمد خان ،مقدس اللہ بیگ ، ٹرسٹی تنظیم احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں مصلیان جا مع مسجد شریک ہوئے۔آخر مےں مولانا کی دعاپر تقرےب اختتام کو پہنچی ۔

