urdu news today live

گیارنٹی اسکیموں کے نفاذسے معاشرے پر اثرات کی تحقیق
5نومبر کو معروف ریسرچ ادارے اپنے اعدادوشمار پیش کریں گے
بنگلورو۔3 نومبر (سالار نیوز)کرناٹک میں سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت کی طرف سے نافذ کی گئی پانچ گیارنٹی اسکیموں کے سماجی اورمعاشی اثرات کا جائزہ لےنے والے پانچ معروف ریسرچ اداروں کی طرف سے اپنی تحقیق پر مشتمل اعدادوشمار منظر عام پر لائے جا رہے ہیں۔ فسکل پالیسی انسٹی ٹیوٹ جو کہ محکمہ مالیات کے تحت کام کرنے والا ایک ادارہ ہے اس نے گیارنٹی اسکیموں کے اثرات کا جائزہ لےنے کےلئے معروف ریسرچ اداروں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ان معاہدوں کے تحت کنگس کالج لندن نے گیارنٹی سے حقوق تک کرناٹک کی بنیادی آمدنی اورخدمات سے جڑے تجربہ پر تحقیق کی ہے۔ ایکس کے ڈی آر فورم نے کرناٹک کی پانچ اسکیموں کا مجموعی تجزےہ کیا ہے۔ لوک نیتی اور سی ایس ڈی ایس ،انڈس ایکشن نے ساتھ تارا کرشنا سوامی نے پانچ گیارنٹی اسکیموں کے معاشرے پر نتائج کا جائزہ لیا ہے۔ عظےم پریم جی یونیورسٹی نے شکتی اسکیم اور بی ایم ٹی سی میں سفر کے مزاج میں تبدیلی کا جائزہ لیا ہے۔اسی اسکیم کا جسٹ جابس نیٹ ورک کی طرف سے جائزہ لیا گیا ہے۔ گیارنٹی اسکیموں پر ریسرچ سے جڑے ماہرین کی طرف سے اس ریسرچ کے نتائج کو عوام کے سامنے پیش کرنے کےلئے ایف پی آئی کی طرف سے ایک پروگرام 5نومبر کو ٹریٹی ہال دی تاج ،ایم جی روڈ میں منعقد کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اس پروگرم کا افتتاح کریں گے اور ڈاکٹر سوامی ناتھن فاو¿نڈیشن کی چیرپرسن سومیا سوامی ناتھن کلیدی مقرر ہوں گی۔ گیارنٹی اسکیموں سے جڑے پالیسی پس منظر کو چیف سکریٹری شالنی رجنیش پیش کریں گی اس کے علاوہ اس پروگرم میں گیارنٹی اسکیموں کے نفاذ میں ای گورننس کا رول،شکتی اسکیم کے نفاذ کے اثرات اور دیگرموضوعات پر مباحثے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *