urdu news today live

سابق رےاستی وزیر ایچ وائی مےٹی چل بسے
آج سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائےں گی
بنگلورو، 4 نومبر (یو این آئی) کرناٹک کے باگلکوٹ کے رکنِ اسمبلی اور سابق وزیر ایچ وائی مےٹی کا منگل کے روز یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 80 برس کے تھے ۔کنبے کے ذرائع نے بتایا کہ صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہے مےٹی کو حال ہی میں سانس لینے میں تکلیف کے باعث بنگلورو کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے آج 11:45 بجے آخری سانس لی۔ مےٹی نے 2023 کے انتخابات میں باگل کوٹ اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ویرنّا چرنتی مٹھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ 2018 کا پچھلا الیکشن ہار گئے تھے ۔ وہ 2013 سے 2016 تک سِدارمیا حکومت میں آبکاری وزیر رہے ، لیکن ایک مبینہ جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مےٹی کا جسد خاکی آج رات تقریباً آٹھ بجے باگل کوٹ لایا جائے گا اور عوام کے دیدار کے لیے ضلع اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات چہارشنبہ کی صبح تماپور میںسرکاری اعزاز کے ساتھ لِنگایت مذہبی رسومات کے مطابق ادا کی جائیں گی۔سدارامیا نے مسٹر مےٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں ایک مخلص اور وقف لیڈر کے طور پر یاد کیا جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور فلاحِ عامہ کے لیے وقف کر دی۔اپنے تعزیتی پیغام میں سدارامیا نے کہا ”مےٹی کے انتقال کی خبر سن کر مجھے گہرا دکھ ہوا ہے ۔ گزشتہ جمعرات کو ہی میں اسپتال گیا تھا اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔ اُس وقت مجھے پورا یقین تھا کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے اور ایک بار پھر ہم سب کو گلے لگائیں گے “۔نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمار نے بھی مےٹی کی موت پر تعزےت پےش کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *