urdu news today live

اکشا ٹاسک فورس سے متعلق پرمےشور اور ہےبالکر کاتبادلہ ¿خیال
پولیس سے مستقبل میں تعاون اورفورسز کو مزید موثر بنا نے پر سنجےدگی کے ساتھ غور
بنگلورو۔4نومبر(سالار نےوز) بچپن کی شادےوں اور خواتےن و بچوں کے خلاف تشدد کو روکنے کے مقصد سے تشکےل ”اکشا ٹاسک فورس“ کو19نومبر سے شروع کیاجارہا ہے ۔اس سلسلے مےں وزےر برائے خواتےن واطفال بہبود لکشمی ہبالکر نے آج وزےر داخلہ ڈاکٹر جی پر مےشور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اکشا ٹاسک فورس کے سلسلے مےں تبادلہ ¿خےال کےا۔ مذکورہ ٹاسک فورسز تعلقہ سطح پر تشکیل دی جا رہی ہیں جس کا مقصد خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد اور ہراسانی کو روکنا ہے۔یہ فورسز ایسے معاملات میں فوری ردعمل کی سہولت کےلئے تشکےل دی گئی ہے، جہاں خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ایک خاتون پولیس افسر کی قیادت میں ٹاسک فورس میں این سی سی کیڈٹس، خواتین اور بچوں کی بہبود کے افسران شامل ہیں۔اس فورس کےلئے محکمہ پولیس کے ماڈل پر علاحدہ گشتی گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔ گشتی گاڑیاں بس اسٹانڈ ،ا سکولوں، کالجوں، بازاروں اور دیگر پُر ہجوم علاقوں میں تعینات کی جائیں گی ۔ فورس بچپن کی شادےو ں کی روک تھام اور پوکسو اےکٹ سے متعلق بےداری پےدا کرے گی ۔2023ءکے دوران بےدر مےں تجربہ کے طورپر اکشا ٹاسک فورس کو شروع کےا گےا تھا ۔عوام مےں فورس کے سلسلے مےں بہتر رد عمل کے بعد اس فورس کو دےگر شہروں مےں شروع کرنے کا فےصلہ کےا گیا تھا ۔جارےہ سال 15اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کے دوران میسور، بیلگام اور منگلور اضلاع میں شروع کیا گیا تھا۔حال ہی میں وزیر لکشمی ہےبالکر نے بچوں پرحملہ کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ریاست بھر میں ٹاسک فورس کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارامیا 19 نومبر کو اکا ٹاسک فورس کا آغاز کریں گے۔دونوں وزراءنے آج اس بات پر تبادلہ ¿خیال کیا کہ محکمہ پولیس سے مستقبل میں تعاون کیسے حاصل کیا جائے اور ٹاسک فورسز کو مزید کیسے موثر بنایا جائے۔
بلا سودی قرضہ کا جھانسہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *