دھوکہ بازپولےس کی گرفت مےں،1.80کروڑ کے زےورات ضبط
بنگلورو۔4نومبر(سالار نےوز) سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی )پولےس نے کےرلا سے تعلق رکھنے والے2دھوکہ بازوں کو گرفتار کےا ہے، جنہوں نے بلا سود ی سونے کے زےورات پر قرضہ کی پےشکش کر تے ہوئے جھوٹے اشتہارت دے کر عوام کو دھوکہ دےا تھا ۔ پولےس نے ان دھوکہ بازوں کے قبضہ سے1.80کروڑ روپئے کے سونے اور چاندی کے زےورات ضبط کئے ہےں ۔ اس سلسلے مےں اخباری کانفرنس کے دوران تفصےلات پےش کر تے ہوئے پولےس کمشنر سےمنت کمار سنگھ نے بتاےا کہ ملزمےن ودےا رنےا پورہ مےںسونے کی دکان کھول کر زےورات پر بغےر سود کے قرضہ دےنے کی جھوٹی تشہیری کی تھی ۔انہوںنے بتاےا کہ ملزمےن زےورات کو ضمانت پر رکھ کر بعد مےں ان زےورات کو پگلا دےا کر تے،ملز مےن کی تشہیری پر اعتماد کر تے ہوئے کئی افراد نے سونا رہن کر قرضہ حاصل کرنے کےلئے راضی ہوگئے،لےکن ملزمےن انہیں ضمانت کے طور پر سونے کی اصل قیمت کا صرف 50سے60فےصد کی رقم ہی ادا کر رہے تھے اور زےورات کو 1ماہ سے پہلے واپس نہ لےنے کی شرط رکھی تھی ۔انہوںنے بتاےا کہ ملزمےن عوام سے حاصل زےورات کو اےچ آر بی آر لے آﺅٹ کے اےک جےولر دکان مےںرہن رکھ کر تقرےباً40سے 50فےصد منافع حاصل کےا تھا ۔سنگھ نے بتاےا کہ ملزمےن نے 4کلو سونا حاصل کرکے فرار ہوچکے تھے ،اس سلسلے مےں کئی افراد نے پولےس تھانے مےں شکاےت درج کر وائی تھی ۔پولےس نے معاملہ درج کرکے اس کو سنجےدگی کے ساتھ لے کر جانچ کر تے ہوئے ملز مےن کا سراغ لگاکر انہےں پےنےا کے اےک مکان سے گرفتار کےا ۔ سنگھ نے بتاےا کہ ملزمےن سے پوچھ تاچھ کے دوران معلوم ہوا کہ اےچ آر بی آر لے آﺅٹ کے جےولری دکان مےں جو زےورات رہن رکھے تھے وہ اےک کلو478گرام سونے اور5کلوچاندی کے زےورات کو پولےس نے اپنے قبضہ مےں کر لےا ہے، جن کی مالےت1.80کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ انہوںنے بتاےاکہ ملزمےن کی شناخت کےرلا کے رہنے والے سلمان اور اجےت کے طورپر کی گئی ہے ۔پولےس جانچ سے پتاچلا ہے کہ ملزمےن اسی طرح منگلور اورکےر لا مےں بھی عوام کو دھوکہ دے چکے ہےں ۔
عوام سے پولےس کمشنر کی گزارش :
پولےس کمشنر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ زےورات کو رہن رکھنے سے قبل دکاندار کے لائسنس کی تصدےق کر ےں اور بغےر سود جیسی ان غیر یقینی اسکیموں کا شکار نہ ہوں۔انہوںنے عوام سے کہا کہ اگر اس طرح کی اسکےموں کا پتاچلے تو فوری متعلقہ پولےس تھانو ں کو اطلاع دےں ۔ انہوںنے بتاےا کہ دھوکہ بازوں کو گرفتار کرنے مےں سی سی بی کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس اجئے ہلور اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجا امام قاسم کی رہنمائی میں اے سی پی ناگراج کی قیادت والی ٹےم نے ملزمےن کو گرفتار کرنے مےں کامیاب رہی ہے۔

