urdu news today live

کونسل کےلئے نامزد ہونے والے چار اراکین کی حلف برداری
بنگلورو۔11ستمبر(سالار نیوز)کرناٹک لیجس لیٹو کونسل کےلئے حال ہی میں نامزد ہونے والے چار اراکین نے جمعرات کے روز ودھا ن سودھا کے بینکویٹ ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنی رکنیت کا حلف لیا۔ کونسل چیرمین بسواراج ہوراٹی نے نامزد ہونے والے چاروں اراکین کو حلف دلایا۔ان اراکین میں کے پی سی سی میڈیا شعبہ کے سربراہ رمیش بابو،این آر آئی شعبہ کی سربراہ آرتی کرشنا،دلت لےڈر ہبلی کے جکپا نو ر اورمیسورکے صحافی شیو کمار کے شامل ہیں۔ان چاروں اراکین نے حلف لے لیا ۔ ان کی تقریب حلف برداری کے دوران وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ وکے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار، ریاستی وزیر ہاﺅزنگ ،اقلیتی بہبود واوقاف بی زیڈ ضمیر احمد خان،وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور اور دیگر موجود تھے۔

2 thoughts on “

  1. Excellent breakdown, I completely agree with the challenges you described. For our projects we started using an AI-driven system called AI link building by OptiLinkAI, and it has simplified the entire process. It’s refreshing to see technology finally making link acquisition smarter, not just faster.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *