شےواجی نگرمےٹرواسٹےشن کانام سےنٹ مےری بسلےکا رکھنے مےں کوئی حرج نہےں
نےپال جےسے حالات رےاست پرنہےں مودی حکومت پرآسکتے ہےں:ہری پرساد
بنگلور۔11ستمبر(سالارنےوز)کانگریس کے سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ شیواجی نگر چرچ شیواجی مہاراج جتنا پرانا ہے۔ اس لیے شیواجی نگر میٹرو اسٹیشن کا نام سینٹ میری بسیلیکا رکھنے میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ بروزجمعہ بنگلورو میںمےڈےاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شیواجی نگر میٹرو اسٹیشن کے نام کی تبدیلی کے تنازع پر جواب دیا اور کانگریس کے موقف کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے شیواجی کی اتنی توہین نہیں کی جتنی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کی ہے۔ انہےں مہاراشٹر کا خیال رکھنے دیں۔ہماری ریاست کے معاملات پر توجہ دےنے کی ضرورت نہےں ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو اسٹیشن کا نام چرچ کے نام پر رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ساحلی علاقہ کو ہندوتوا کی تجربہ گاہ بنا دیا گیاہے۔ لیکن وزےراعلیٰ کی جانب سے ساحل کے لیے جرا¿ت مندانہ افسران کی تعیناتی کے بعد وہاں کچھ سدھار آرہاہے۔ کوئی اشتعال انگیز بیانات اور نفرت انگیز تقاریر نہیں کر رہا۔ اب لوگ سکون سے رہ رہے ہیں۔ اس لیے وہ اب ساحلی علاقے کی بجائے میسور علاقے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی مذہب کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے۔ اگر وہ مذہب پر یقین رکھتے ہیں تو اپنے بچوں کو اس معاملہ مےں ساتھ لائےں۔ دوسرے لوگوں کے بچوں کو کنویں میں دھکیلنا اور مذہب کی بنیاد پر سیاست کرنا درست نہیں ہے۔ا قتدارسے بے دخل بی جے پی لیڈرفی الحال بے روزگار ہیں اس لیے وہ میسور کے علاقے میں آئے ہیں۔ ایک خاتون نے بی جے پی کی پول کھولتے ہوئے مجھے بتایا کہ انہیں پیسے دے کر ےہاں لڑنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ لیڈر پیسے اور خواتین بھےج کر مذہب کی حفاظت کا کام کر رہے ہیں۔ حکومت قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ بسون گوڈاپاٹل ےتنال کے بیان کے حوالے سے کہ نیپال میں جو حالات آئے ہیں وہ ریاست مےں آسکتے ہےں،اس پرپرسادنے کہاکہ ےتنال اےک اچھے نجومی ہیں لےکن نےپال کے حالات رےاست پرنہےں مرکزی حکومت پرآ سکتے ہےں۔ جھوٹ کی بھی اےک حد ہونی چاہیے۔ نیپال، پاکستان، مالدیپ کے حالات مرکزی حکومت پر آ سکتے ہیں۔انہوںنے مرکزی حکومت کوشدےدتنقےدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی کوئی عزت نہیں ہے۔ جی ایس ٹی سے عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔