ندوی،پلاننگ بورڈ کے ممبر محمدثناءاللہ ودیگر ذمہ داران وعمائدین موجود تھے۔
بنگلور میں مسلسل موسلادھار بارش، سڑکیں ندیوں کا منظر پیش کرنے لگیں
شمالی و ساحلی کرناٹک میں یلو الرٹ جاری۔آج بھی بارش کی پےشگوئی
بنگلور۔ 18 ستمبر(سالارنےوز)رےاستی دارالحکومت بنگلور میں موسمی صورتحال بارانی ہوتی جا رہی ہے۔جہاں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش اب بھی جاری ہے۔ شہر کے متعدد علاقے مسلسل تیز بارش کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے ٹرافک کی روانی میں شدید خلل آیا ہے اور کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔جمعرات کے روزشام 5بجے سے شروع ہونے والی تھوڑے وقفہ کے بعد رات 9بجے تک بارش ہوتی رہی۔شےواجی نگر،مےجسٹک ،ہےگڈے نگر،ےلہنکا،راجاجی نگر،وسنت نگرسمےت شہرکے مختلف علاقوں مےں شدےد بارش کی اطلاع ملتی رہی۔لال باغ، جے پی نگر، کورمنگلا، میجسٹک، راجی نگر سمیت شہر کے مختلف حصے تیز بارش کی زد میں ہیں۔ سڑکوں پر پانی جمع ہو چکا ہے، جبکہ درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،کوئی جانی نقصان ےامالی نقصان کی اطلاع نہےں ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو چکی ہے۔شہر میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ شہری پریشان ہےں۔مسلسل بارش کے باعث اسکولوں اور دفاتر کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں پانی میں پھنس گئی ہیں، اور مقامی انتظامیہ کو راحت کاری و کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، خاص طور پر وہ افراد جو نشیبی یا بارش سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ریاست بھر میں بارش جاری ہے۔ مزید دو دن تک موسلادھاربارش کی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے ۔ بنگلور سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ظاہرکےاگےاہے۔ شمالی کرناٹک کے بیدر، کلبرگی، وجئے پورہ، بیلگاوی، چترادرگہ اور دیگر علاقوں میں آج بھی شدید بارش ہو رہی ہے، جبکہ چکبالاپور، کولار اور ٹمکور میں بھی یلو الرٹ جاری ہے۔ساحلی کرناٹک میں بھی شدےدبارش ہورہی ہے ۔جمعہ، 19 ستمبر کو ساحلی اضلاع اڈپی، اترا کنڑ، جنوبی کنڑ میں بھی بھاری بارش کی وارننگ

