urdu news today live

گریٹربنگلورو کے کارپوریشنوں کی وارڈ حد بندی کا قطعی نوٹی فکیشن عنقریب: چیف کمشنر
بنگلورو۔7 نومبر (سالار نیوز)گریٹر بنگلورو اتھارٹی(جی بی اے ) کے وارڈوں کی حد بندی کا قطعی نوٹی فکیشن جلد ہی جاری ہونے والا ہے۔ ےہ بات جمعہ کے روز جی بی اے کے چیف کمشنر مہیشور راو¿ نے کہی۔شہر میںمیڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وارڈوں کی حد بندی سے متعلق جو اعتراضات اور مشورے موصول ہوئے تھے ا ن تمام کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔ جلد ہی قطعی نو ٹی فکیشن جار ی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو سنٹرل میں 63وارڈس، ساو¿تھ میں 72، ایسٹ میں 50،ویسٹ میں 111اور بنگلورو نارتھ میں 72جملہ جی بی اے کے تحت 368وارڈس رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گریٹر بنگلور اتھارٹی کے تحت ای کھاتہ جاری کرنے کی جو مہم شروع کی گئی اس کے بعد سے 7,96,780عرضیاں موصول ہوئی ہیں ان میں سے 7,83,179کو منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ 1169جائیدادوں کے بی کھاتے کو اے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ شہر میں بنگلورو اسمارٹ انفراسٹرکچر س لمیٹیڈ کے تحت مجوزہ ٹنل روڈ ، بالائی کاریڈارس گیرٹ سپریٹرس کی تعمیر اور میٹرو کے نیٹ ورک کو اور زیادہ وسعت دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کےلئے جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ سڑکوں کی وہائٹ ٹاپنگ اور سڑکوں کو کشادہ کرنے کےلئے کام تیزی سے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 45ہزار کروڑر وپے کی لاگت پر شہر میں دو ٹنل روڈ بنانے کا منصوبہ ہے ۔ جنوب سے شمال کو جوڑنے کےلئے 16.70کلومیٹر طویل ٹنل روڈ کےلئے ٹینڈر کا عمل جاری ہے۔مشرق سے مغرب کے ٹنل روڈکا منصوبہ بھی تیار ہے اس کی مسافت 20 کلومیٹر کی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ 18204کروڑر وپے کی لاگت پر 126.24کلومیٹر پر مشتمل 13بالائی کاریڈار س بنائے جا رہے ہیں اس کے علاوہ40ہزار کروڑ روپے کی لاگت پر 40کلومیٹر ڈبل ڈیکر سڑک بنائی جا رہی ہے جو میٹرو کے ساتھ جڑے گی۔ اس کےلئے پراجیکٹ رپور ٹ کی تیاری کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں کے قریب 380کلومیٹر کا بفر زون 3000کروڑ روپے کی لاگت پر بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *