urdu news today live

رائل ان فےلڈ موٹر سائےکلوں کی چوری کررہاملزم گرفتار
اےک کروڑ روپئے مالےت کی42گاڑےاں ضبط
بنگلورو11نومبر(سالار نےوز)مکانوں کے سامنے اور پارکنگ مقامات مےںکھڑی رائل این فیلڈ بائک چوری کرنے والے بےن رےاستی ملز م کوآڈگوڈی پولےس نے گرفتار کر لےا ہے ۔پولےس ملز م کے قبضہ سے اےک کروڑ روپئے مالےت کے42موٹر سائےکلےں ضبط کی ہےں ۔ اس سلسلے مےں پولےس کمشنر سےمنت کمار سنگھ نے تفصےلات پےش کر تے ہوئے بتاےا کہ جئے نگر سکےنڈ بلاک کے مقےم اےک شخص نے ولسن گارڈن مےں مقےم اپنے دوست سے ملاقات کےلئے پہنچا اور اپنی رائل این فیلڈموٹر سائےکل کو مکان کے سامنے کھڑی رکھی تھی واپس لوٹنے تک کسی نے گاڑی چرالی تھی،اس سلسلے مےں پولےس تھانے مےں شکاےت درج کر وائی گئی تھی ۔ انہوںنے بتاےا کہ پولےس معاملہ درج کر کے مختلف زاوےوں سے معلومات اکھٹی کےں اور ملزم کا سراغ لگا کر اس کی گرفتار کرنے مےں کامےاب رہی ۔ پولےس کمشنر نے بتاےا کہ ملزم شہر مےں رائل این فیلڈموٹر سائےکلوں کی چوری کر کے انہےں تمل ناڈو مےں مقےم اپنے ساتھےوں اور رشتہ داروں کو فروخت کر رہا تھا ۔سنگھ نے بتاےا کہ جانچ کر رہی پولےس نے تمل ناڈو مےں مقےم ملز م کے دوستوں اور رشتہ داروں سے جملہ42رائل این فیلڈموٹر گاڑےاں ضبط کی ہےں جن کی مالےت اےک کرور ڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ ملز م کی گرفتاری سے آڈگڑی پولےس تھانے مےں درج 3،بےٹ رائن پورہ 5، سداپور4،ووےک نگر ،بےاپناہلی ،کےمپے گوڈا نگر، اےس جے پالےہ،کاٹن پےٹ پولےس تھانوں مےں فی کس2،ہلسورگےٹ، بنڈے پالےہ، بومنہلی، چامراج پےٹ، خلاصی پالےم، کوڈے ہلی، مڑےوال ، مہا دےوپورہ ،مائےکو لے اﺅٹ، اےچ اےس آر لے آﺅٹ، ہلسور ، وی وی پورٹ ، اےس آر نگر پولےس تھانوں مےں فی کس اےک جملہ چور ی کے37معاملات حل کئے گئے ہےں۔ انہوںنے بتاےاکہ بقےہ ضبط شدہ گاڑےوں کے متعلق جانچ جاری ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنے مےں کامےابی پر آڈگوڈی پولےس تھانے کے انسپکٹر روی کمار اور ان کے عملے کی ستائش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *