آج سے13ستمبر تک کامن وےلتھ پارلےمانی اسوسی اےشن کی کانفرنس: قادر
بنگلورو۔10ستمبر (سالارنےوز) رےاست کرناٹک مےں پہلی بار کامن وےلتھ پارلےمانی اسوسی اےشن (سی پی اے ) انڈےا سےکشن کی 11وےں کانفرنس 11تا 13ستمبر بنگلور مےں منعقد ہورہی ہے ۔لوک سبھا کے اسپےکر اوم برلا11ستمبر بروز جمعرات شام 5:30بجے کانفرنس کا افتتاح کرےں گے ۔ےہ جانکاری رےاستی اسمبلی کے اسپےکر ےو ٹی قادر نے دی۔بروز چہارشنبہ ودھان سودھا مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ےو ٹی قادر اور کونسل کے چےرمےن بسوراج ہورٹی نے کہا کہ راجےہ سبھا کے ڈپٹی چےرمےن ملک کی تمام رےاستوں کے قانون ساز اسمبلےوں کے اسپےکرس اور ڈپٹی اسپےکرس، قانون ساز کونسل کے چےرمےن اور ڈپٹی چےرمےن اور لوک سبھا کے اراکےن، لوک سبھا کے سکرےٹری جنرل، راجےہ سبھا کے سکرےٹری جنرل، راجےہ سبھا کے اراکےن اس کانفرنس مےں شرکت کرےں گے ۔افتتاحی تقرےب سے پہلے ودھان سودھا کے کانفرنس ہال مےں سہ پہر 3بجے اوم برلا کی صدارت مےں سی پی اے کی اےگزی کےٹےو مےٹنگ ہوگی۔ شام 5بجے فوٹو سےشن ہوگا۔اس کے بعد کانفرنس کی افتتاحی تقرےب منعقد ہوگی۔اس تقرےب مےں وزےراعلیٰ سدارامےاخصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کرےں گے۔ ےو ٹی قادر نے مزےد کہا کہ بارش ہونے کی صورت مےں تقرےب کو بےنکوےٹ ہال مےں منتقل کےا جائے گا۔افتتاحی تقرےب مےں سابق اسپےکرس، سابق چےرمےنوں،رےاستی مقننہ کے وظےفہ ےاب سکرےٹریز کواعزاز سے نوازا جائے گا۔بسوراج ہورٹی نے کہا کہ اس کانفرنس مےں کئی قراردادےں منظور کی جائےں گی اوروہ قراردادےں ملک کی تمام رےاستوں کو بھےجی جائےں گی۔ان کو نافذ کرنے متعلقہ رےاستوں کی ذمہ داری ہے ۔

