urdu news today live

دی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں کے لیے بھی یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اے پی اےم سی مراکز میں سی اےن جی پلانٹ کاقےام: وزیر شیوانند پاٹل
بنگلور۔18ستمبر(سالارنےوز) وزیر برائے زرعی منڈیوں کے معاملات وپارچہ جات شیوانند پاٹل نے کہاکہ داسن پور، کولار اور میسور کے اے پی اےم سی مراکز میں روزانہ 50 ٹی پی ڈی باےو سی اےن جی پلانٹ کی تعمیر کی جائے گی۔ ان اے پی اےم سی میں روزانہ جمع ہونے والا فضلہ ماحولیاتی لحاظ سے نقصان دہ ہے۔ اس لےے” زیرو ویسٹ منڈیاں“ بنانے کے لیے اس فضلے کو استعمال کر کے بایو سی اےن جی پیدا کرنے کے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔ ان تینوں اے پی اےم سی مراکز میں روزانہ تقریباً 20 سے 30 ٹن سوکھا وٹھوس فضلہ جمع ہوتا ہے۔ اس ٹھوس فضلے سے بایو سی اےن جی پلانٹ قائم کرنے سے نہ صرف منڈیوں میں صفائی برقرار رہے گی بلکہ کوڑاکرکٹ کا مفید استعمال بھی ہوگا۔ اس منصوبے کی لاگت تقریباً 24.96 کروڑ روپے ہوگی، اور اسے عوامی۔نجی شراکت داری(پی پی پی) کی بنیاد پر تینوں مراکز میں نافذ کیا جائے گا۔ اس کی منظوری منگل کو کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اگرچہ کچھ دیگر اے پی اےم سی مراکز میں بھی بایو سی اےن جی پلانٹ بنانے کی خواہش ہے، لیکن وہاں فضلہ کی مقدار کم ہے اور فضلہ مکس ہوتا ہے اس لیے معیار کی تصدیق ممکن نہیں۔ اسی لیے فی الحال وہ تین مراکز منتخب کیے گئے ہیں جہاں روزانہ کم از کم 20تا30 ٹن فضلہ پیدا ہوتا ہے تاکہ منصوبہ قابلِ عمل ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *