urdu news today live

بنگلورسے روزانہ براہ راست بنکاک پرواز
ایئر انڈیا ایکسپریس کی نئی پےشکش۔18اکتوبرسے آغاز
بنگلور۔18ستمبر(سالارنےوز)ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئر انڈیا ایکسپریس نے ایک نئی بین الاقوامی پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی نان اسٹاپ پرواز بنگلورو کے کیمپے گوڈا ایئرپورٹ سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے لیے ہوگی۔ یہ سروس روزانہ چلے گی اور اس کا آغاز 18 اکتوبر 2025 سے کیا جائے گا۔ایئرلائن نے مسافروں کے لیے خصوصی رعایتی کرایے بھی متعارف کروائے ہیں۔ بنگلورو سے بنکاک کا یکطرفہ کرایہ صرف 9,000 روپے جبکہ واپسی کا کرایہ 8,850 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ راو¿نڈ ٹرپ یعنی آنے اور جانے دونوں کا کرایہ صرف 16,800 روپے سے شروع ہوگا۔ٹکٹوں کی بکنگ ایئر انڈیا ایکسپریس کی ویب سائٹ، موبائل ایپ اور دیگر مشہور ٹریول پورٹلز پر شروع ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ ایئر انڈیا ایکسپریس اس سے پہلے لکھنو¿، پونے اور سورت سے بنکاک کے لیے براہ راست پروازیں چلا رہی ہے، اور حیدرآباد سے فوکٹ کے لیے بھی فلائٹ سروس مہیا کر چکی ہے۔ یہ نیا روٹ تہواروں کے سیزن میں سیاحت اور کاروباری سفر کرنے والوں کے لیے بہترین سہولت ثابت ہوگا۔

3 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *