urdu news today live

انسٹا گرام پر نائب وزیر اعلیٰ سے متعلق توہین آمیز ویڈیو
انسٹا گرام پرپوسٹ کرنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج
بنگلورو۔8 نومبر (سالار نیوز)نائب وزیر اعلیٰ اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار سے متعلق توہین آمیز ویڈےوں پوسٹ کرنے کے الزام میں کنڑا چترا درگہ نامی انسٹا گرم اکاو¿نٹ رکھنے والے کے خلاف شہر کے سدا شیو نگر پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ سی آر دیپو نامی ایک شخص کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کیا ہے۔ اس انسٹا گرام اکاو¿نٹ کو چلانے والی کی تلاش کی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس انسٹا گرام اکاو¿نٹ سے ڈی کے شیو کمار سے متعلق ایک توہین آمیز ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے جسے اے آئی کی مدد سے تیار کروایا گیا ہے۔ دیپو نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ© کی شبیہ کو داغدار کرنے اوران کو بدنام کرنے کے مقصد سے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *