شہر کی خستہ حال سڑکوں کو سدھارنے میں کانگریس حکومت ناکام: اشوک
بنگلورو۔8 نومبر (سالار نیوز)ریاستی بی جے پی نے کانگریس حکومت پر ریاست کی ترقی کو نظر انداز کر دینے کا الزام لگایا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لےڈر آر اشوک نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کے پاس شہر بنگلورو کی خستہ حال سڑکوں کے گڈھوں کو بند کرنے کے پےسے بھی نہیں ہیں۔ ہفتہ کے روزشہر کے گووند راج نگر میں ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی کے احتجاج میں حصہ لےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا ےہ دعویٰ ہے کہ شہر بنگلورو میں سڑکوں پر گڈھوں کو بند کرنے کےلئے 1800کروڑ روپے کی رقم خرچ کر دی گئی ہے۔ اس کے باوجود سڑکوںکے گڈھوں کی وجہ سے اب تک 12لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے ریاستی حکومت شہر میں ایک اچھی سڑک نہیں بنا سکی۔نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کے اس سوال پر کہ شہر بنگلور و کےلئے بی جے پی کی دین کیا ہے اشوک نے کہا کہ جلد ہی اس کا جواب قرطاس ابیض سے دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شہر میں گندگی کی نکاسی ٹھےک طرح سے نہیں ہو پا رہی ہے۔ بی جے پی کے دور اقتدار میں گندگی کی نکاسی کےلئے ٹیکس محض 120روپے تھا جس کو بڑھا کر کانگریس حکومت نے 700روپے کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود گندگی کی نکاسی مناسب طرےقہ سے نہیں کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی سریش کمار، اشوتھ نارائین ،منی رتنا، بی جے پی لےڈرس ایس ہریش،کے امیش اور دیگر موجود تھے۔

