مرکزی دفتر میںنہ رہنے والے افسران کے خلاف کارروا ئی کی جائے گی : سدارامیا
تمام افسروںکو آئندہ اپنی ذمہ داروں ،دورہ کی تفصےل کے تعلق سے ڈائری لکھنے کی ہداےت
بنگلورو11نومبر(سالار نےوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا نے تمام افسران کو حکم دےا کہ وہ اپنے کام دورہ کے دوران جو ہداےت د ئے جاتے ہےں اس کو ڈائری مےں درج کرےں۔مےسو ر مےں اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے وزےراعلیٰ نے اس بات کی جانکاری دی اور بتاےا کہ سرکاری افسران کو مرکزی دفتر میں رہنا چاہیے، چاہے وہ کسی بھی محکمے سے تعلق رکھتے ہوں اور تعلقہ اور پنچایت کی سطح پر کام کر رہے اپنے ملازمےن کواطلاع دئے بغےر دفتر سے باہر جانا درست نہےں ہوگا ۔انہوں نے بتاےا کہ وہ پہلے ہی افسروں کو ہداےت دی ہے کہ وہ دفتر میں موجود رہیں اور عوام کے مسائل کو حل کرےں ،ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے افسران اور عملے کے خلاف رپورٹ درج کریں جو مرکزی دفتر میں رہا موجود نہےں رہتے ۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انکم سرٹی فےکٹ اور کےسٹ سرٹی فےکٹ تےار نہ کرنے اور ان سرٹی فےکٹوں کو فوری دےنے کے نظام کو ختم کرنے کےلئے افسروں کو ہداےت دی ہے۔ انہوں نے بتاےا جرائم کا کوئی بھی معاملہ درج ہو اس کے90دن کے اندر ضلعی سطح کر سپرنٹنڈنٹ آف پولےس اور شہری علاقوں کے کمشنرز کو موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنا ہو گااور سزا مےں اضافہ کےلئے کارروائی کرنی ہو گی اس کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً تھانوں کا دورہ بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے علاوہ عوام سے دوستی رکھنے کی واضح ہدایات دی گئی ہیں۔قتل، ڈکیتی، لوٹ مار سمےت دیگر جرائم کے معامات کی تعداد کو کم کرنے کو ترجیح دےنے کی بھی انہوں نے افسروں کو ہداےت دی ہے ۔انہوں نے بتاےا کہ منشیات سے متعلق نیٹ ورک بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے طلباءاس کا شکار ہونے لگے ہےں اس پر قابو پاتے ہوئے میسور کو منشیات سے پاک بنانے کا حکم دےا ہے۔انہوں نے بتاےا کہ کو ئی بھی جرم پولےس تھانے کے انسپکٹر کے علم کے بغےر نہےں ہو سکتا ، اعلیٰ پولیس افسران کو مستقبل میں جرائم کےلئے انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو ذمہ دار ٹھہرانے کا ذہن بناناکر پیشہ
ورانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔اگر حال ہی میں میسور میں ایسی حرکتیں ہوتی ہیں تو خود پولس کمشنر ذمہ دار ہوں گے۔وزےر اعلیٰ نے بتاےا کہ کمشنر اور ایس پی کی تبدیلی کے بعد منگلورو میں فرقہ وارانہ فسادات میں کمی آئی ہے، اگر دو افسران نظام میں بہتری لا سکتے ہیں تو دوسری جگہوں پر یہ کیوں ممکن نہیں؟ سدارامیا نے سوال کیا اور کہا کہ افسروں کو چائےے کہ وہ ان کے پاس زیر التوا معاملات کو کو مقررہ مدت میں مکمل کرےں ، ڈپٹی کمشنر، ضلع پنچایت چیف افیسر اور ضلع انچارج سکریٹری کو غیر متوقع دورہ کرکے معائنہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکو ہاسٹلز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا جائے، میسور ضلع میں ایس ایس ایل سی کے نتائج میں حال ہی میں کمی آئی ہے اسے دوبارہ 7ویں پوزیشن پر لانے کےلئے درکار اقدامات کرنے ہوگا ۔ سدارامےا نے بتاےا کہ جنگل میں شیروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جنگلی حیات کو جنگل میں پانی اور کھانا نہ لنہ کی وجہ سے وہ شہر کا رخ کرنے لگے ہےں اس پر قابو پانے کےلئے اقدامات کرنے اور جنگل میں موجود جنگلی حیات کو ضروری پانی اور چارہ فراہم کرنے کا مشورہ دےا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جاننے کےلئے اگلے ہفتے ریاستی سطح پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کےا جائے گا۔

