منشےات کے دھندے مےں ملوث غےر ملکی باشندہ گرفتار
1.70کروڑ روپئے مالےت کی ڈرگس ضبط
بنگلورو11نومبر(سالار نےوز)شہر مےں منشےات کے دھنوے مےں ملوث افراد کے خلاف کارورائی جاری رکھی ہو ئی پولےس نے اےک غےر ملکی شہری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1.70کروڑ روپئے مالےت کی537گرام اےم ڈی اےم اے کرسٹل ڈرگس ضبط کی ہے۔ ملزم کی شناخت کاﺅندے پرنس (30) کے طورپر کی ہے جس کا لائبیریا سے ہے ۔پولےس کمشنر نے بتاےا کہ ملزم کمپوٹر انجےنئرنگ مےں تعلےم مکمل کےا ہے اور وہ اولہلی پولےس تھانے کی حدود مےں آنے والے کمسندرا سرکل کے قرےب اےک مکان مےں رہتے ہوئے اےک اور غےر ملکی شہری سے اےم ڈی اےم اے کرسٹک کو کم قےمت مےں خرےد کر زےادہ رقم مےں فروخت کر رہا تھا ۔سبگھ نے بتاےا کہ منشےات فروخت کئے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد پولےس انسپکٹر رام کرنشا رےڈی اپنے عملے کے ساتھ چھاپہ مار کر ملزم کو منےشات کے ساتھ گرفتار کرنے مےں کامےاب رہے ۔انہوںنے بتاےا کہ پولیس نے غیر ملکی شہری کے خلاف این ڈی پی ایس اور فارنرز ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

