urdu news today live

بارش سے ہونے والی پریشانی کا مستقل حل نکالا جائے گا: نائب وزیر اعلیٰ
وزےراعلیٰ اورشےوکمارکے سٹی راﺅنڈکے موقع پرعوام نے سناےادکھڑا
بنگلورو21 مئی(سالار نیوز)شہر بنگلورو میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے عوام کو جن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کا مستقل حل نکالا جائے گا۔ ےہ بات چہارشنبہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ساتھ بارش سے متاثر علاقوں کا معائنہ کرنے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ بی جے پی حکومت کے دور میں اس مسئلہ کو حل کرنے کےلئے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود بھی اپوزیشن کی طرف سے حکوم ت پر تنقید کی جا رہی ہے۔ اس تنقید کا وہ مثبت موقف کے ساتھ خیرمقدم کرتے ہیں ۔ شیو کمار نے کہا کہ بارش کے دوران عوام کو دشواری کی اصل وجہ برساتی نالوں کے قریب غیر مجاز قبضہ جات ہیں ان سے نپٹنے کےلئے سابقہ بی جے پی حکومت نے کیا کیا ہے اس کے بارے میں وہ جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قبضے کرنے والوں نے عدالتوں سے رجوع ہو کر اسٹے آرڈر لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں ہونے کے سبب 211مقامات پر پانی بھر جاتا ہے۔ ان مقامات کی نشاندہی کر کے ان میں سے تقریباً50مقامات پر پانی نہ رکے اس کا انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ 166مقامات ایسے ہیں جہاں ا ب بھی پانی رک رہا ہے۔ ان جگہوں پر کام جاری ہے جلد ہی ان کی تعداد کو اور بھی کم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس کوشش میں ہے کہ شہر بنگلوروکو نئی شکل دی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ان علاقوں میں بارش کے پانی سے زیادہ مسئلہ پےدا ہوا ہے جہاں بی جے پی کے اراکین اسمبلی ہیں اس سے ےہ ثابت ہو تا ہے کہ ان لوگوں کی طرف سے اپنے حلقہ کے مسائل کو سلجھانے کی طرف توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اروند لمباولی کے مہا دیو پورا حلقہ کا بھی انہوں نے معائنہ کیا اس مرحلہ میں انہوں نے اس علاقے میں سڑک کو کشادہ کرنے کی مانگ کی اس کو منظور کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے علم میں آج جب ےہ بات لائی گئی تو انہوں نے اگلے کابینہ اجلاس میں اسے منظور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ غیر قانونی قبضہ ہٹانے کے بارے میں ۔شیو کمار نے کہاکہ انہوں نے اروند لمباولی کے حلقہ کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے سڑک کو چوڑا کرنے کا مسئلہ اٹھایا۔ میں نے ان سے ان تمام مقامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے جہاں زمین کے حصول سے سڑک کو چوڑا کرنے کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے 150فٹ سڑک کے بارے میں بھی بات کی اورکہاکہ ان کے مطالبہ پر غورکیا جائے گا۔ بی ایم آر ڈی اے نے دو سڑکوں کےلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اس سڑک کو 150-150 میٹر کی چوڑائی پر توجہ دلائی ہے۔ وزیراعلیٰ اور اس معاملہ پر جلد ہی کابینہ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ اور مقامی منصوبہ بندی کے حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے تاکہ نشیبی اور سیلاب زدہ علاقوں میں تہہ خانوں پر پابندی لگانے کے لیے ایک اصول وضع کیا جائے۔تجاوزات ہٹانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 70فیصد کام ہو چکا ہے اور ہم باقی پر کام کر رہے ہیں۔
بنگلورمےں اےک اورچونکانے والاواقعہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *