urdu news today live

منگلورکی مائنزافسرکرشناوےنی اورعملہ رشوت لےتے ہوئے
لوک آےکتہ پولےس کے جال مےں رنگے ہاتھ پھنس گئے
بنگلور۔28مئی (سالارنےوز) منگلور مائنز اینڈ جیولوجی ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائرکٹر کرشناوینی اور اس کا عملہ رشوت مانگنے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں لوک آیکتہ کے جال میں پھنس گیا ہے، گھر بنانے کے لیے درکار زمین کو برابر کرنے کے مقصدسے وہاں سے پتھر ہٹانے کے لیے 50ہزارروپے رشوت لےتے ہوئے عملہ لوک آےکتہ کے جال مےں پھنساہے۔۔ایک شخص نے 28 اکتوبر 2024 کو منگلور کے محکمہ مائنز اینڈ جیولوجی کو ایک مکان بنانے کے لیے الال تعلقہ کے ایرا گرام میں 1.39 ایکڑ اراضی کے 35 سےنٹس رقبے میں عمارت کی تعمےروالے علاقہ مےں پتھروں کو ہٹانے اور برابر کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔اگرچہ ا±لال تعلقہ کے تحصیلدار نے 21 مارچ کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ زمین کو برابر کرنے کے مقصد کے لئے زمین پر موجود عمارتی پتھروں کو ہٹانے کے لیے ایک سر ٹیفکیٹ جاری کیا جا سکتا ہے، لیکن مائنز ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اجازت نہیں دی گئی۔جب اس بارے مےں جانکاری لےنے منگلورمائنزدفترپہنچے تو کرشناوےنی نے اہلکارسندےپ کوبلاکراس فائل کوکلےرکرنے 50ہزارروپئے کی مانگ کی ،اس پرمنگلورلوک آےکتہ پولےس تھانہ مےں کرشناوےنی اورعملہ کے خلاف رشوت مانگنے کی شکاےت درج کروائی گئی تھی ۔چہارشنبہ کے روز کرشناوےنی کے ڈرائےورکے ذرےعہ 50ہزارروپئے رشوت لےتے وقت لوک آےکتہ پولےس کے ہتھے چڑھ گئے۔کرشناوےنی کے ساتھ اہلکارسندےپ اورڈرائےورکوبھی حراست مےں لےاگےاہے۔
مقتول عبدالرحمن کے جلوس جنازہ مےں ہزاروں افرادکی شرکت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *