حلی علاقہ مےں مسلمانوں پرہورہے مظالم کی روک تھام مےں رےاستی حکومت ناکام
فرقہ وارانہ کشےدگی سے تنگ آکرکانگرےس کے دولےڈروں نے دےااستعفیٰ ۔ اجتماعی استعفیٰ دےنے کانگرےس اقلےتی ےونٹ کاآج فےصلہ
بنگلور۔28مئی (سالارنےوز)مجرم عناصرکے ہاتھوں قتل ہوئے عبدالرحمن کی تجہےزوتکفےن کرےال گرام کے اداکوڈمسجدکے احاطہ مےں چہارشنبہ کے روزانجام پائی ۔جلوس جنازہ مےں بہت بڑی تعدادجمع تھی ،پولےس کابندوسبت کےاگےاتھا۔قطارمدنی مسجدمےں نمازجنازہ اداکی گئی ۔وہاں ہزاروں لوگوں نے آخری دےدارکےا۔ منگلورضلع مےں مسلسل اس قسم کے واقعات پےش آرہے ہےں۔ےہاں کے مسلمانوں کے خلاف مظالم ہوتے آرہے ہےں۔ اس پر روک تھام کی کوئی ٹھوس کوشش نہےں کی گئی ،ان تمام واقعات کی مذمت اوررےاستی داخلہ امورکے محکمہ کی ناکامی کے خلاف غم وغصہ ظاہرکرتے ہوئے دکشن کنڑاضلع کانگرےس اقلےتی ےونٹ کی جانب سے 29مئی دوپہر2:30بجے اےک خصوصی مےٹنگ طلب کی گئی ہے۔جس مےں آئندہ کےاجاناہے اس بارے مےں فےصلہ کےاجائے گا۔اقلےتی شعبہ کے ضلع صدرکے کے شاہ الحمےداورکے پی سی سی کے چےف سےکرےٹری اےم اےس محمدنے کہاکہ ضلع مےں سلسلہ وارقتل کے واقعات رونما ہورہے ہےں۔اس کی روک تھام مےں محکمہ داخلہ بری طرح ناکا م ہوگےاہے۔مسلمانوں کونظراندازکےے جانے کے معاملہ پرسنجےدگی سے لےتے ہوئے کانگرےس پارٹی کے بوتھ سطح سے لےکررےاستی سطح تک کے مختلف عہدوں پرفائزمسلم لےڈراورکارکنان اجتماعی طورپر استعفیٰ دےنے کے سلسلہ مےں ےہ مےٹنگ طلب کی گئی ہے۔درےں اثناءکانگرےس کے خلاف غم وغصہ ظاہرکرتے ہوئے استعفیٰ کاسلسلہ شروع ہوگےاہے۔رےاست مےں کانگرےس حکومت ہونے کے باوجودمسلمانوںپرمسلسل حملے ہورہے ہےں۔رےاست مےں بالخصوص ساحلی علاقہ مےں سنگھاپرےوارسے مسلمانوں کاجانی ومالی نقصان ہوررہاہے۔فرقہ وارانہ کشےدگی والی سرگرمےاں ،اشتعال انگےزبےانات ،بے قصورافرادکاقتل اورعام لوگوں کی گرفتاری اورافسروں کی جانبداری سے تنگ آکردکشن کنڑاضلع کے کانگرےس نائب صدرکے عہدہ سے استعفیٰ دےنے کااعلان سابق مےئراشرف نے اےک اخباری بےان کے ذرےعہ کےاہے۔ الال اسمبلی حلقہ کے ےوتھ کانگرےس کے چےف سےکرےٹری شمےرنے کہاکہ رےاستی کانگرےس حکومت ساحلی علاقہ مےں فرقہ وارانہ قتل وغارت گری پرناکام ہوگئی ہے ،اس کی مذمت مےں ےوتھ کانگرےس کے چےف سےکرےٹری کے عہدہ سے مےں مستعفی ہورہاہوں۔کانگرےس دوسال سے رےاست مےں برسراقتدارہے لےکن اب تک فرقہ وارانہ قتل کے معاملات پرروک نہےں لگاسکی ۔وزےرداخلہ جی پرمےشورکی غےرفعال وزارت نے ےہاں نظم ونسق مےں سدھارنہےں لاسکی۔جس کی وجہ سے سنگھاپرےوارکے غنڈوں کوکھلی چھوٹ مل گئی ہے۔اس کے علاوہ منگلورکے ضلع نگران کاروزےردنےش گنڈوراﺅ کی لاپروائی کی وجہ سے عوام مےں ناراضی پائی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ محکمہ پولےس حکومت کی گرفت مےں ہونااےک انتہائی تشوےشناک معاملہ بن گےاہے۔انہوںنے کہاکہ شرن پمپ وےل اورسری کانت جےسے غنڈے اشتعال انگےزبےان دےتے ہےں ،اس کے باﺅجودان کے خلاف کوئی کارروائی نہےں کی جاتی ۔شرن کے خلاف شکاےت ہونے کے باوجودصرف دومنٹ مےں اس کورہاکردےاجا تاہے۔ےہ حکومت کی طرف سے قانون کے نفاذکی کمزوری ہے ،جسے دےکھتے ہوئے عوام حکومت سے بدظن ہوگئے ہےں۔

