گیارنٹی اسکیموں کی بدولت ریاست فی کس آمدنی میں نمبر ون بن سکی ہے: سدارامیا
بنگلورو۔26 جولائی(سالار نیوز)کرناٹک میں ریاستی حکومت کی طرف سے دی جا رہی پانچ گیارنٹی اسکیموں کی بدولت کر ناٹک فی کس آمدنی کا اوسط آج ملک میں نمبر ۔1پرپہنچ سکا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی کامیاب کوشش خوش آئند ہے۔ ےہ بات ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہی۔ ہاسن ضلع کے ارسیکرہ میں ترقیاتی پروگراموں کے افتتاح اورفلاحی اسکیموں کے ذریعہ سہولتوں کی تقسیم کےلئے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ ارسیکرہ کے رکن اسمبلی شیو لنگے گوڑا نے اپنے حلقہ کی ترقی کےلئے کافی محنت کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی میں حکومت کے منصوبوں کا دفاع کرنے اور اپوزیشن کے غلط پروپگنڈہ کا جواب دینے میں بھی نمایاں رول ادا کیا ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ کرناٹک آج فی کس آمدنی کے انڈکس میں پور ے ملک میں سب سے اوپر ہے۔ اس کےلئے کلیدی وجہ عوام میں خریداری کی قوت میں اضافہ ہے ریاستی حکومت نے پانچ گیارنٹی اسکیموں کے ذریعہ لوگوں کو خریدای کےلئے جو مالی مد د فراہم کی ہے اس سے ان کو معاشی آزادی میسر آسکی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ بی جے پی والوں کو معاشی امور سمجھ میں نہیں آتے اس لئے کچھ بھی سمجھے بغیر بے جا تنقید کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو سادھنا سماویش کئے جا رہے ہیں اس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہو کر حکومت کو مبادکباد دے رہے ہیں ۔ سدارامیا نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی کاموں پر 1.20لاکھ کروڑروپے خرچ کئے ساتھ ہی گیارنٹی اسکیموں پر56ہزار کرو ڑ روپے کی رقم صرف کر رہی ہے۔ دہلی میں منعقدہ او بی سی کانفرنس کے بارے میں سدارامیا نے کہا کہ کانگریس رہنما نے پسماندہ طبقات کے بارے میں اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے تمام طبقات سے وابستہ غریبوں کی فلاح کےلئے پروگرام پنائے جارہے ہیں ۔نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے خطاب کے دوران اس حلقہ کی ترقی کےلئے شیولنگے گوڑا کی کاکردگی کو سراہا اور کہا کہ گیارنٹی اسکیموں کے ذریعہ ریاستی حکومت عوام کو جو فائدے پہنچا رہی ہے اس سے لوگ کافی سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ مہنگائی کی مار سے پریشان عام آدمی کو ریاستی حکومت کی طرف سے جو تھوڑی بہت مدد کی جا رہی ہے اس سے کافی راحت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ جدًبات بھڑکا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرم اور بھگوان پر بی جے پی کی اجارہ داری نہیں ۔ کانگریس پارٹی تمام مذاہب کے لوگوں کو سکون کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے۔ اس پروگرام میں ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان ، وزیر برائے کو آپریشن کے این راجنا اور دیگر موجود تھے۔

