urdu news today live

سرکاری بورڈس اور کارپوریشنوں کےلئے چیئرمینوں کی فہرست تیا29ر
دوچار دنوں میں سدارامیا کے دستخط کے بعد اعلان متوقع
بنگلورو۔26 جولائی(سالار نیوز)ریاست میں کانگریس حکومت کے دوسال کی تکمیل کے ساتھ ہی سرکاری بورڈس اور کارپویشنوں کے چیرمینوں کے طور پر دوسال مکمل ہوجانے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب ان کی جگہ پر دوسرے پارٹی کارکنوں کو موقع فراہم کرنے کے مقصد سے ریاست کے 29سرکاری بورڈس اور کارپوریشنوں کےلئے چیئرمینوں کے ناموں کو قطعیت دی جا چکی ہے۔کانگریس اعلیٰ کمان کے ساتھ اس بارے میں وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کی بات چیت ہو چکی ہے کہا جاتا ہے کہ نئے چیئرمینوں کی فہرست کو پےر یا منگل کے دن وزیر اعلیٰ سدارامیا کے دستخط ہو تے ہی جار ی کر دیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی لیجس لےٹو کونسل کےلئے چاراراکین کو نامزد کرنے کے معاملہ میں بھی قطعیت دی جا چکی ہے ۔ 11اگست کو ریاستی لےجس لیچر اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی اس کو قطعیت دے دی جائے گی۔ سدارامیا نے کہا کہ اس بارے میں انہوں نے اور نائب وزیراعلیٰ شیو کمار نے پارٹی اعلیٰ کمان کو اپنے اپنے مشورے دئےے ہیں اس بارے میں کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے جو بھی ہدایت دی جائے گی اس کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ کرناٹک بھون میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے اسپیشل ڈیوٹی افسروں کے درمیان تکرار کے بارے میں سدارامیا نے کہا کہ وہ اس معاملہ کا جائزہ لیں گے۔بورڈس اور کارپوریشنوں کے چیئرمینوں کے تقرر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس بار ےہ دباو¿ ہے کہ پارٹی کارکنوں کو فوقیت دی جائے اس کا خاص خیالل رکھا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ ےہ الزام درست نہیں کہ اقتدار کی تقیسم کا مرحلہ جب بھی آتا ہے تو کانگریس کارکنوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ کونسل کےلئے چار اراکین کی نامزدگی کے بارے میں سدارامیا نے کہا کہ اعلیٰ کمان کی سطح پر اس کا فیصلہ ہو چکا ہے جلد ہی باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

2 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *