urdu news today live

مہاراجہ اورسدارامیا کے درمیان موازنہ صرف حکمرانی کی بنیاد پر: ایچ سی مہادیوپا
داونگیرے: (؟؟؟؟)سماجی بہبود کے وزیرڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے اتوار کو واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا اورمیسور کے مہاراجہ نلواڑی کرشنا راجا واڈیار کے درمیان موازنہ صرف ان کی حکمرانی اور عوامی خدمت کے تناظر میں ہے، ذاتی سطح پر نہیں۔شہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہادیوپا نے کہا کہ نلواڑی کرشنا راجہ واڈیار ایک بصیرت والے حکمران تھے جو سماجی انصاف کےلئے کھڑے ہوئے اور عوام پر مبنی اصلاحات کے ساتھ ایک مساوی معاشرہ کی تعمیر کی۔ کسی بھی فرد کا ان کے ساتھ موازنہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ وہ لاجواب تھے۔ سدارامیا اور نلواڑی کے درمیان جو حوالہ دیا گیا ہے وہ صرف ان کے عوام نواز اور ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا کے مبینہ طور پر ایک سوپر سی ایم کی طرح کام کرنے بی جے پی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے مہادیوپا نے کہا کہ جس طرح یرقان کی آنکھ ہر چیز کو پیلا دیکھتی ہے، اسی طرح بی جے پی لیڈر ہر چیز کو تعصب کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے کبھی بھی حکومت کے کام کاج میں مداخلت نہیں کی ہے۔ ایسی کوئی مثال نہیں ہے کہ پارٹی کے انچارجوں نے اراکین اسمبلی اور وزیروں پر توجہ مرکوز نہیں کی ہے۔
صوفی سنتوں کے بتائے راستے پر عمل سے ہی امن اور ترقی ممکن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *