urdu news today live

پروفیشنل کورسوں میں داخلہ لینے والے طلباءکو اریوو اسکیم کے ذریعے قرضہ
ضمیر احمد خان کی موجودگی میں کے ایم ڈی سی اور کرناٹکا ایگزامینشن اتھارٹی میں معاہدہ
بنگلورو۔30 جولائی(سالار نیوز)ہاو¿سنگ، اقلیتی بہبود اور وقف کے وزیر ضمیر احمد خان نے تعلیمی سال 2025-26 کےلئے کرناٹکا مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپویشن (کے ایم ڈی سی ) کی اریوو ایجوکیشن لون اسکیم کے تحت کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی (کے ای اے )کو معاہدہ کا دستاوویز حوالے کیا۔اس تعلیمی سال میں اقلیتی طبقات کے کل 5,890 امیدواروں نے پروفیشنل کورسز میں داخلے کےلئے درخواستیں دی ہیں۔ اسکیم کے تحت، کے ایم ڈی سی سے 50,000 سے 5 لاکھ تک کے تعلیمی قرضے فراہم کئے جائیں گے، جس کی کل رقم 20 کروڑ ہے۔ سی ای ٹی اور این ای ای ٹی کے ذریعے منتخب طلبا کی فیس کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی کے ذریعے ادا کی جائے گی۔اس موقع پر 2024-25 کےلئے اریوو ایجوکیشن لون اسکیم کے تحت 1,018 طلبہ کےلئے تعلیمی اداروں کو 12.50 کروڑ روپے کے زیر التوا فنڈز بھی جاری کئے گئے۔ بعض تکنیکی وجوہات کی بنا پر پہلے اداروں کو فنڈز منتقل نہیں کیے گئے تھے۔اس بات کا علم ہونے پر وزیر ضمیر احمد خان نے کے ایم ڈی سی کے چیئرمین الطاف خان اور عہدیداروں سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور فنڈز جاری کرنے کےلئے فوری اقدامات اٹھائے۔اس موقع پر کے ایم ڈی سی کے چیئرمین بی کے الطاف خان، ایم ڈی افضل پاشا، کونسل ممبر ایوان ڈیسوزا، وقف بورڈ کے سابق چیئرمین انور باشا، قائدین آغا سلطان اور خالد احمد موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *