urdu news today live

اگست کو شہر میں 33ویں یوم حسین پروگرام کا اہتمام
بنگلورو۔30 جولائی(سالار نیوز)ہر سال کی طرح امسال بھی شہر کے رچمنڈ ٹاو¿ن میں واقع شیعہ آرام گاہ میں بروز اتوار3اگست 2025 کانگریس رہنما آغا سلطان کی جانب سے یوم حسین ؓ کا اہتمام کیا گیاہے۔اس پروگرام کے کنوینرآغا سلطان نے بتایا کہ اس پروگرام کے اہتمام کا ےہ 33واں سال ہے۔ ان سالوں کے دوران انہوں نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ یوم حسین کے ذریعہ حسینیت کے پیغام اتحاد وبھائی چارگی کو عام کیا جائے۔ مختلف مذاہب کے رہنماو¿ں کے علاوہ ملک کے قد آور رہنماو¿ں نے ان کے پروگراموں میں نہ صرف شرکت کی بلکہ بہت اچھا تاثر لے کر گئے ہیں ۔ اس بار بھی یوم حسین پروگرام کے کےلئے ملک کی ممتاز شخصیتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں سیاسی قائدین ، مذہبی رہنما ، عمائدین اور ملک کے نامور شعراءہوں گے۔ انہوںنے بتایا کہ ہر سال یوم حسین ؓ کا اہتمام ایک الگ عنوان کے تحت کیا جاتا ہے جس کے ذریعہ انسانیت کو شرکاءپےغام دیتے ہیں ۔ اس بار مظلوم کی حمایت کے عنوان پر پروگرام ہو گا ۔ کربلا میں حضرت امام حسینؓنے مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود استقامت اور حقانیت کا جو پیغام عام کیا ہے آج انسانیت کو اس کی ضرورت ہے۔ ہر طرف بڑھتی ہوئی نفرتوں کے درمیان اس پروگرام کے ذریعے مذہبی رواداری اور آپسی بھائی چارگی کا جو پیغام عام کیا جاتا ہے اس کا اثر دور دور تک پہنچے گا ۔

One thought on “

  1. It’s a shame you don’t have a donate button! I’d without a doubt donate to this outstanding blog! I suppose for now i’ll settle for bookmarking and adding your RSS feed to my Google account. I look forward to new updates and will talk about this site with my Facebook group. Talk soon!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *