urdu news today live

دھرمستھلا میں کھدائی کے دوران پھر ملے انسانی ہڈیوں کے باقیات
بنگلورو۔4 اگست (سالار نیوز)دھرمستھلا اجتماعی تدفین کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچے کے کچھ حصے اور ساڑی کے باقیات دوسرے مقام سے ملے ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ انسانی ہڈیوں کی باقیات اور ساڑی پیر، کی صبح 11 ویں مقام کے قریب، نیتراوتی ندی کے کنارے سے ملی ہیں۔ ٹیم اب 11ویں مقام پر کھدائی کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فریادی نے ایس آئی ٹی سے منصوبہ بند کھدائی کی جگہ کو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایس آئی ٹی نے اصل میں پیر کو 11 ویں شناخت شدہ جگہ پر کھدائی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن شکایت کنندہ کی درخواست پر توجہ مرکوز کردی۔ اب تک، ایس آئی ٹی نے 10 مقامات کی کھدائی کی ہے، اور پیر کی بازیابی تحقیقات کے دوران انسانی ہڈیوں کے باقیات کے ملنے کا دوسرا واقعہ ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلی اور دوسری بار انسانی باقیات چھٹے مقام پر آپریشن کے تیسرے دن دریافت ہوئی تھیں۔یہ معاملہ ایک سابق صفائی کارکن کے دعوو¿وں سے پیدا ہوا ہے، جس نے الزام لگایا کہ اسے دھرمستھلا میں متعدد لاشوں کو دفن کرنے کے لیے مجبور کیا گیا، جن میں وہ خواتین اور لڑکیاں بھی شامل ہیں جن کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ زیادہ تر شناخت شدہ تدفین کے مقامات نیتراوتی ندی کے کنارے واقع ہیں۔ فریادی جس کی شناخت حفاظتی وجوہات کی بنا پر محفوظ ہے، اس نے اپنی شکایت میں دھرمستھلا مندر میں اعلیٰ افسران کے حکم کے تحت سالوں سے لاشوں کو دفن کرنے کا ذکر کیا۔ 28 جولائی کو ریونیو، جنگلات اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ، وہ ایس آئی کی نگرانی میںنہانے کے گھاٹ کے قریب مبینہ طور پر تدفین کی جگہوں پر لے گےا۔اجتماعی تدفین کے الزامات جون کے آخر میں اس وقت سامنے آئے جب گمنام فریادی کی نمائندگی کرنے والے وکلا ءنے ایک پریس کانفرنس میں اپنے دعوو¿ں کا انکشاف کیا۔ 3 جولائی کو درج کی گئی شکایت اور اگلے دن ایف آئی آر کے اندراج کے بعد، ایس آئی ٹی نے 11 جولائی کو سائٹ پر تحقیقات شروع کیں۔ایس آئی ٹی کو اب برآمد شدہ باقیات کی شناخت کی تصدیق کرنے اور اس بات کا تعین کرنے کا کام سونپا گیا ہے کہ آیا مزید لاشیں دیگر نشان زد مقامات پر دفن کی گئی ہیں۔

One thought on “

  1. My wife and i have been absolutely peaceful Michael could finish up his survey with the precious recommendations he had in your site. It is now and again perplexing to just possibly be making a gift of tips and hints that most people could have been making money from. And we also remember we need the blog owner to appreciate because of that. The most important illustrations you have made, the simple site navigation, the friendships you give support to create – it is all great, and it’s assisting our son in addition to our family reckon that that article is fun, and that is pretty mandatory. Thank you for the whole lot!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *