ریونیو دےہاتوں میں آباد 1.62لاکھ مکینوں کو حق پترا عنقریب: کرشنا بائرے گوڑا
بنگلورو۔4 اگست (سالار نیوز)ریاست بھر کے ریونیو دیہاتوں میں آباد1.62لاکھ مکینوں کو ان کے مکانات کے ملکیت نامے جلد ہی تقسیم کر دئےے جائیں گے۔ ےہ علاقے اب تک سرکاری دستاویزات کے دائرے سے باہر تھے ان تمام کو رینودیہات قرار دے کر وہاں آباد لوگوں کو ان کی زمینوں کے ملکیت نامے دینے کا فیصلہ کےا گیا ہے۔ ےہ بات پےر کے روزریاستی وزیر برائے محصولات کرشنا بائرے گوڑا نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2017کے دوران ہی اس وقت کی کانگریس حکومت نے ایسے علاقوں کو ریونیو دیہات قرار دینے کا فیصلہ کےا تھا۔2023تک اس فیصلہ کو موثر انداز میں نافذ نہیں کیا جا سکا ۔ صرف 1500دیہاتوں کو ریونیو دیہات قرار دیا جا سکا تھا۔2023میں جب ریاست میں دوبارہ کانگریس حکومت آئی تو 4250ایسے علاقوں کی نشاندہی کی گئی جن کی دستاویزات نہیں ہیں اور وہاں آبادیاں بسی ہوئی ہیں ان کی نشاندہی کر کے ریاستی حکومت نے ان تمام کو ریونیو دیہات قرار دینے کا فیصلہ کےا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسمبر 2025تک ان تمام علاقوں کو ریونیو دیہات قرار دینے کی محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ ہوسپےٹ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران 1.11لاکھ مکینوں کو ان کے مکانات کے ملکیت ناموں کی تقسیم وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کی تھی ۔ اب مزید 1.62لاکھ خاندانوں کو ان کے مکانات کے حق پترا فراہم کر دئےے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حق پتروں کی تقسیم کےلئے اندراج کی کارروائی نومبر تک پوری کر لی جائے گی۔کرشنا بائرے گوڑا نے کہا کہ ریاست بھر میں موجود 7500ولےج اڈمنسٹریٹیو آفیسروں کو ریاستی حکومت نے دفتر اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا فیصلہ کےا ہے۔ اگلے چار مہینوں کے دوران ریاست کے 7405ولےج اڈمنسٹریٹیو آفیسروں کو دفاتر اور لےاپ ٹاپ کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسانو ںکے جو بھی کام ہیں ان کو گرام پنچایتوں کے دفتر میں ہی انجا م دے دیا جائے اسی مقصد سے دفاتر اور لیاپ ٹاپ فراہم کرنے کا قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ محصولات کے تحت عوام کو دی جانے والی خدمات میں لامرکزیت لائی جائے اور ان کو عوام سے قریب لے جایا جائے اسی مقصد کے تحت اب تک 4000ولیج اکاو¿نٹنٹس کو لیاپ ٹاپ فراہم کیا جا چکا ہے۔ باقی کو بھی جلد ہی ےہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔


На сайте https://relomania.com оставьте заявку для того, чтобы воспользоваться высококлассными, профессиональными услугами популярной компании «Relomania», которая поможет вам притворить в жизнь любые планы, в том числе, если вы решили инвестировать в недвижимость либо приобрести дом для отдыха. Вам будет оказано комплексное содействие в выборе и приобретении автомобиля. Эта компания вызывает доверие из-за того, что она надежная, обеспечивает поддержку. Воспользуйтесь бесплатной консультацией.
купить диплом университета с занесением в реестр [url=http://arus-diplom31.ru/]купить диплом университета с занесением в реестр[/url] .