urdu news today live

غیرمعیاری دواو¿ں کی فروخت دو دنوں میں بند کروادی جائے گی
ایمپائر ہوٹل میں غیر معیاری چکن کباب کی فروخت پر کارروائی قانون کے مطابق ہو گی: وزیر صحت
بنگلورو۔4 اگست (سالار نیوز)ریاست بھر میںفروخت ہونے والی غیر معیاری دواو¿ں کی نشاندہی کر کے ان کو دو دنوں کے اندر بازاروں سے ہٹا لیا جائے گا۔ ےہ اعلان پےر کے روز ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیرصحت دنیش گنڈو راو¿ نے کیا۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولائی کے دوران ریاست بھر میں 40لاکھ روپے مالیت کی غیر معیاری دواو¿ں کی نشاندہی کر کے ان کو ضبط کر لیا گیا۔ ریاست بھر میں فروخت ہونے والی دواو¿ں میں سے 1366کو معیاری اور 59کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ دنیش نے کہا کہ منظور شدہ طبی اداروں (آر ایم آئی) میں مریضوں کے علاج کےلئے نشہ آور دواو¿ں کے استعمال کی منظوری اب آن لائین کر دی گئی ہے۔ اس کےلئے محکمہ کی طرف سے ایک مخصوص ویب سائٹ تیارکروائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ غذائی تحفظ قانون کے تحت ریاست بھر میں سڑکوں پر کھانے پےنے کی اشیاءفروخت کرنے والے1557تاجروں سے سیمپل حاصل کئے گئے ۔ ان میں سے 866تاجروں کو مفت ایف ایس ایس اے آئی کا مفت رجسٹریشن بھی کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر کے 186بس اسٹانڈس پر موجود 889ہوٹلوں میں کھانے کے معیار کی جانچ کی گئی ۔ ان میں سے 206ہوٹلوں کے کھانے کو غیر معیاری پایا گیا۔ ان ہوٹلوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ ان پر 55ہزار روپے جا جرمانہ لگایا گیا ۔ 99ہوٹلوں کے کھانوں کو جانچ کےلئے لیاب روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غذا کے معیار کی جانچ کےلئے 603آنگن واڑی مراکز کا دورہ کیا گیا۔ ان میں سے 545مقامات سے نمونے یکجا کئے گئے ۔ ان کے جائزے کا کام ابھی جاری ہے۔ ریاست کے 1263آنگن واڑیوں کو غذائی ضابطہ کے تحت مفت رجسٹریشن دیا جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ ریاست کے 736ہوٹلوں کے کھانے کی جانچ کی گئی ۔ ان میں سے 190ہوٹلوں کے کھانوں میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ان پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتاےاکہ افسروں نے ریاست بھر میں 175مقامات پرجائزہ لےنے کے بعد 73 دودھ کے نمونے ےکجا کئے ان میں سے چار کو غیر معیاری پایا گیا ۔شہر کے گاندھی نگرکی ایمپائر ہوٹل میں غیر معیاری چکن کباب کی فروخت سے متعلق محکمہ کی طرف سے نوٹس جاری کئے جانے کے بارے میں دنیش نے کہا کہ ایمائر ہوٹل سے کباب کے چھ نمونے حاصل کئے گئے ۔ ان میں پایا گیا کہ کباب میں مصنوعی رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جو انسانی صحت کےلئے مضر ہیں ۔ اس سلسلہ میں محکمہ قانونی کارروائی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہوٹل کے انتظامےہ کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *